بدھ, 22 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

Displaying items by tag: india

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والی 7 اور 8 دسمبر کو افغانستان کے مسئلے پر "ہارٹ آف ایشیا" کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ کو دعوت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کانفرنس میں بھارت کی شرکت پاک بھارت تعلقات کی راہ میں ہموار ثابت ہوسکتی ہے علاوہ ازیں پاک بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر اگر بھارت نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی تو دو نیوکلئیر طاقتوں کے تعلقات پر جمی برف پگھلنا شروع ہوسکتی ہے جبکہ دوسری جانب ذرائع سے پتہ چلا ہے کی بھارت کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے لیکن بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے کوئی حتمٰی جواب تاحال موصول نہیں ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 7 اور 8 دسمبر کو ہونے والی کانفرنس میں 25ممالک جن میں افغانستان سمیت آزر بائیجان، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، سعودی عرب، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے شرکت کریں گے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

ایمزٹی وی(کراچی) پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کے لئے آنے والے بھارتی وفد کے ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ وفد کے ارکان سابق وزیر خارجہ مانی شنکر اور سابق سیکرٹری خارجہ سلمان حیدر اور سول سوسائٹی کے ورکر سودھندرا کلکرنی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات کا اندراج کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ایک عظیم لیڈر تھے۔ بھارتی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سودھندرا کلکرنی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے نظریہ پر عمل کرتے ہوئے خطے میں پائیدارامن قائم کیا جا سکتا ہے۔ وفد نے مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مزار کے احاطے میں موجود میوزیم میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) بی جے پی کے لیڈرکیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ رہتے تو بھارت میں ہیں لیکن ان کا دل پاکستان میں ہے ۔یہ بات انہوں نے شاہ رخ خان کے اپنی پچاسویں سالگرہ پر بھارت کو عدم برداشت والا ملک قرار دینے پر کہی ہے۔ساتھ ہی کیلاش وجے نے یہ بھی سوال کیا ہے کہ جب 1993ءمیں ممبئی دھماکے ہوئے اس وقت شاہ رخ کہاں تھے؟ اور جب 26/11کے دھماکے ہوئے اس وقت وہ کہاں تھے؟شاہ رخ اس ملک میں کام کر کے کروڑوں روپے کما رہے ہیں لیکن بھارت انہیں عدم برداشت والا ملک لگتا ہے یہ ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے۔

ایمزٹی وی(نیوزڈیسک)پاکستان کے نامور غزل گائیک غلام علی نے زندگی بھر ہندوستان میں پرفارم نہ کرنے کا اعلان کردیا.زرائع کے مطابق غلام علی کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہندوستان میں مستقبل کے سارے کنسرٹ اور پروگرام منسوخ کردیئے ہیں اور وہ کبھی ہندوستان نہیں آئیں گے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):بھارت میں کانگریس مسلمانوں کے خلاف مودی سرکاری کی پُرتشدد پالیسیوں کیخلاف میدان میں آگئی۔ اپوزیشن آج پارلیمنٹ ہاوٴس سے ایوان صدر تک مارچ کرے گی۔بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دانشوروں، ادیبوں اور مورخین کے بعد سیاستدان بھی میدان میں آگئے ہیں۔ کانگریس آج پارلیمنٹ ہاوٴس سے ایوان صدر تک مارچ کرے گی۔ مارچ کی قیادت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سیکریٹری جنرل راہول گاندھی کریں گے۔سونیا گاندھی نے صدر پرناب مکھرجی کو مودی سرکار کی پرتشدد پالیسیوں کے خلاف اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے 1984 میں سکھوں کاقتل عام کرنیوالی کانگریس کس منہ سے انہیں لیکچر دے رہی ہے۔

پیر, 02 نومبر 2015 17:04

بھارت پاکستان کا قرض دار ہے

ایمزٹی وی(بزنس)بھارت پاکستان کا اڑسٹھ لاکھ روپے کا قرض دار نکلا تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساڑھے پانچ ارب روپے ادا کرنے ہیں آزادی کے بعد پاکستان کے حصے میں آنے والا سرکاری خزانہ آج تک نہیں ملا1947 میں زیر گردش نوٹوں، برٹش انڈیا کے خزانے میں سے پاکستان کے حصے میں آنے والا سونا اور طلائی سکے بھارت نے آج تک دبائے رکھے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت اب 5ارب 45 کروڑ روپے ہے۔ اس طرح سقوط ڈھاکہ کے وقت بھی زیرگردش کرنسی اوردیگراثاثےبھی تاحال پاکستان کو نہیں ملے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت آٹھ ارب چھپن کروڑ روپے بنتی ہے۔ کل ملا کر بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان کے چودہ ارب روپے کے مقروض ہیں۔ گزشتہ اڑسٹھ سال میں کسی بھی حکومت کی جانب سے بھارت اور بنگلہ دیش سے تقاضہ نہیں کیا گیا ، تاہم اسٹیٹ بینک اپنی بیلینس شیٹ میں ہرسال اس رقم کا ذکر کرتا ہے۔

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت آئندہ ہفتے چین کے سامنے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے نام نہاد ثبوت رکھنے کا ڈھونگ رچائے گا اور پاکستان کے خلاف چین کواستعمال کرنے کیلئے قائل کرے گا. بھارت چینی حکام کے سامنے یہ موقف اپنائے گاکہ اسے پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا خطرہ ہے لہذا پاکستان کے خلاف اس کی مدد کی جائے۔ مقبوضہ کشمیر کے واقعات، گرداسپور اور ممبئی حملوں کے تانے بانے پاکستان سے جوڑے کی کوشش کرے گا۔بھارتی اخبار”انڈیا ٹوڈے“اور برطانوی اخبار’ڈیلی میل “ کے مطابق بھارت چین کو یہ باور کرانے کی کوشش میں ہے کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کےلئے استعمال کی جا رہی ہے،آئندہ ہفتے بھارت چین کے سامنے یہ دعویٰ بھی کرے گا کہ اس کے پاس ثبوت ہیں کہ دہشت گردی کا انفرااسٹرکچر اور ٹریننگ کیمپ پاکستان کی سرزمین میں موجود ہیں جسے خفیہ ایجنسی کی حمایت حاصل ہے۔اگلے ہفتے نئی دہلی میں چین اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی پر مذاکرات ہونے جا رہے ہیں اور امکان ہے کہ لشکر طیبہ اور دیگر تنظیموں کا معاملہ ان مذاکرات میں اٹھایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت چین سے اس سلسلے میں تعاون طلب کرے گا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اس کی مدد کرے اسے لشکر طیبہ اور دیگر تنظیموں کی طرف سے خطرہ ہے۔ بھارت کی چین کے ساتھ ایسی انٹیلی جنس کے اشتراک کی توقع کی جارہی ہے کہ حافظ سعید بھارت کے خلاف ممبئی حملوں جیسے دوبارہ حملے کرسکتا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹیڈیز (سی آئی ایس ایس) اور انٹر نیشنل انسٹیٹوٹ فار اسٹریٹجک اسٹیڈیز (آئی آئی ایس ایس) لندن کی جانب سے" ڈیٹرنس اینڈ اسٹیبلیٹی ان ساؤتھ ایشیا" پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سیکریٹری خآرجہ چوہدری اعزاز کاکہنا تھا کہ عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ نہ ڈالے ان کا مزید کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اس کے بنیادی سلامتی کے مفاد پر سمجھوتے کے لیے غیر حقیقی مطالبات کرنے کے بجائے بڑی طاقتوں کو اس کی کارروائیوں اور پالیسیوں کے متوقع نتائج پر غور کرنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ کا مذکورہ بیان میڈیا میں آنے والی اُن خبروں کے پس منظر میں تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام پر مخصوص حد بندیوں کے عوض امریکا نے اسے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی پیش کش کی تھی۔بھارتی جارحیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہندوستانی جارحیت کا سامنا ہے جس نے خطرناک، اشتعال انگیز اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن جیسی غیر ذمہ دارانہ حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے اور جس کی روایتی فوج پاکستان مخالف بنائی جارہی ہے۔اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کی تمام اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان کی پالیسی خصوصیت کے ساتھ تحمل اور ذمہ دارانہ ہے۔ عالی برادری پر زور ڈالتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ہمارے جائز اور سنگین سیکیورٹی خدشات اور خطے کے لیے ایک غیر امتیازی جامع اور منصفانہ نقطہ نظر کو اپنانے کی پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے لئے دوہرے میعار کی پالیسی خطے کے طویل امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیئے جانے والی بد سلوکی کے خلاف لاہور اور پشاور میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ۔احتجاج میں مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا جلایا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔پشاور میں سکھ برادری بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر پشاور پریس کلب کے سامنے مودی کے پتلے پر جوتے پرسائے اور اسے نذر آتش کیا۔

ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر سے مسلم رکن اسمبلی انجینئر راشد دہشت گردوں کے ظلم کا نشانہ بننے والے دو افراد کے اہل خانہ سے نئی دہلی پریس کلب میں کانفرنس کے بعد واپس جارہے تھے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے غنڈوں نے رکن اسمبلی راشد کو زد و کوب کرنے کے بعد چہرے پر سیاہی مل دی اور سیاہ آئل پھینک دیا ۔ اس موقع پر انجینئر راشد کا کہنا تھا کہ'' پاکستان پر طالبانائزیشن کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن دنیا دیکھے کہ بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے۔ یہ گاندھی کا نہیں مودی کا بھارت ہے ، قائد اعظم کا پاکستان بنانے کا مطالبہ درست تھا ۔ یہ لوگ ذہنی مریض ہیں ۔ کشمیر میں 80ہزار لوگ مارے جاچکے ہیں ، ایک انجینئر راشد پر سیاہی پھینک دینے سے کچھ نہیں ہوگا ۔'' واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجینئر راشد کو انتہاء پسند بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا