بدھ, 22 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

Displaying items by tag: india

ایمزٹی و ی (انٹرنیشنل)بھوپال بھارت میں ایک اور عورت درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ ایمزٹی و ی (انٹرنیشنل)بھوپال بھارت میں ایک اور عورت درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ بھوپال میں مبینہ طور پر ایک ٹیکسی ڈرائیور نے 2 بچوں کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کی ماں کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے پر یہ واقعہ سامنے آیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ اس ڈرائیور کے ساتھ اکثر ٹیکسی میں جایا کرتی تھی تاہم ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ خاتون اس سے شادی کرنا چاہتی تھی جس میں ناکامی پر اس نے جھوٹا الزام لگایا ہے۔

ایمزٹی و ی (انٹرنیشنل)نئی دہلی بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے بعد پاک بھارت سیکریٹری سطح مذاکرات منسوخ کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری سطح کےمذاکرات منسوخ کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے پہلے پٹھان کوٹ کامعاملہ اٹھایاجائے گا، اس کےبعدپھرکوئی اوربات کی جائےگی۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات میں پٹھان کوٹ معاملہ اٹھانےپربھی غور کئےجانےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملےمیں 7بھارتی فوجی ہلاک ہوئےجبکہ جوابی کارروائی میں 5حملہ آورہلاک ہوئے

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) بھارت میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ائیربیس پر 5 سے 6 حملہ آوروں نے 3 اطراف سے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجیوں سمیت 3 افراد ہلاک جب کہ 5 اہلکار زخمی ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے اور انہوں نے ائیربیس میں داخل ہونے کے لئے پولیس کی گاڑی استعمال کی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد پٹھان کوٹ ایئربیس اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور ایئربیس میں موجود 29 ، ہیلی کاپٹر اور جنگی طیاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 
جمعہ, 01 جنوری 2016 15:10

کنگ خان کی آخری فلم "فین"!

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارت کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ریٹائزمنٹ کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’فین‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار کو فلم کے لیے متعدد ایوارڈز سے نوازا جا سکتا ہے لیکن انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف نیشنل ایوارڈ حاصل کرنا ہے اس کے بعد وہ ریٹائرمنٹ اختیار کر لیں گے ۔ فلم فین میں شاہ رخ ایک 24 سالہ لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم میں گورو نامی 24 سالہ لڑکے کا کردار کرنا ان کے لیے کافی مشکل تھا کیونکہ انہیں روزانہ 4 گھنٹے تک اس کردار میں ڈھلنے کے لیے میک اپ کا استعمال کرنا پڑتا تھا. فلم ’فین‘ کی کہانی سپر اسٹار ارین کھنہ اور ان کے مداح گورو کے گرد گھومتی ہے، یہ دونوں کردار شاہ رخ خان نبھا رہے ہیں ۔ شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں کام کر کے کافی خوش ہیں۔ فلم میں شاہ رخ کے مد مقابل ولوشہ ڈی سوزا اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔ جبکہ فلم ’فین‘ اگلے سال 15 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

ایمز ٹی وی (بزنس) پاکستان کی بیرونی تجارت کے لیے سال2015 بھاری ثابت ہوا،برآمدات میں 5.7فیصد کمی اور تجارتی خسارے میں 11.1 فیصد کا اضافہ ہوا، حکومت تمام تر دعوﺅں کے باوجود نئی تجارتی پالیسی دینے میں ناکام اورجی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لئے یورپین یونین کو وضاحتیں پیش کرتی رہی، افغانستان اوربھارت سے تجارت پر پیش ر فت نہ ہو سکی تاہم چین کے ساتھ آزادتجارتی معاہدے پرنظرثانی کے لئے مذاکرات کے کئی دور ہوئے، اقوام متحدہ نے پاکستان کے بین الاقوامی ٹی آئی آر کنونشن میں شمولیت کی منظوری دی۔ حکومت نے جولائی میں اعلان کیا کہ اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18 تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، اسے جلد ہی غور کے لئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں پیش کردیا جائیگااور کمیٹی کی سفارشات شامل کرنے کے بعد کابینہ اس کی منظوری دے گی لیکن پالیسی کا اعلان نہیں کیا جا سکا، گزشتہ پاکستان نے ڈبلیو ٹی او میں زرعی ایکسپورٹ پر سبسڈی کے بھارتی اقدام کو چیلنج کیا، دنیا بھر سے تجارتی تعلقات استوار کرنے کیلیے اقدامات کیے گئے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) بھارت سے ”دوستی“ میں مصروف حکومت نے منفی بیانات سے گریزکی ہدایت کر دی فوٹو۔سیریز کے حوالے سے بھارتی وعدہ خلافی پر پی سی بی کا غصہ جھاگ بن کر بیٹھ گیا، چند روز قبل ایم او یو کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی سمیت آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بائیکاٹ کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں، مگر سیریز منسوخ ہونے پر تمام ”بڑوں“ نے چپ سادھ لی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سرتوڑ کوشش کے باوجود رواں ماہ بھارت سے شیڈول سیریز کا انعقاد نہ ہو سکا، بی سی سی آئی کو اپنی حکومت سے ”ہاں یا ناں“ میں کوئی جواب ہی نہ ملا، پاکستانی حکام نے سیریز کیلیے منت سماجت کر کے قومی وقار کو بھی دھچکا پہنچایا مگر کچھ ہاتھ نہ آ یا، گزشتہ دنوں چیئرمین شہریارخان نے کئی بار کہا تھا کہ ایم او یو کی خلاف ورزی پر بھارت کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے۔ وہ آ ئندہ برس بھارتی سرزمین پر ہونیوالے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بائیکاٹ کا بھی عندیہ دے چکے تھے،مگر حیران کن طور پر سیریز منسوخ ہونے کے بعد خاموشی چھاگئی،ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی بھارتی بورڈ سے تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتا اس لیے منفی بیانات نہیں دیے جا رہے، دوسری وجہ حکومتی سطح پر تعلقات میں بہتری بھی ہے،اسے ہدایت دی گئی ہے کہ کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے ”دوستی“ کی کوششوں کو نقصان ہو، ساتھ ہی یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ آئندہ برس کوئی ”ونڈو“ دیکھ کر سیریز کا انعقاد کرا دیا جائیگا۔ یاد رہے کہ حالیہ سیریز کیلیے پی سی بی نے پہلے یو اے ای اور پھر سری لنکا میں ہوٹلز کی بکنگ کرائی جس کی منسوخی سے کئی لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، تیاریوں کی مد میں خرچ ہونے والی دیگر رقم بھی رائیگاں گئی، مگر اب پھر نئی آ س لیے شہریارخان مناسب وقت کے منتظر ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان کی الوداعی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے رابطے تیز کرنے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے کیونکہ خطے میں قیام امن کے لیے دہشت گردی کو ملکر ختم کرنا ہوگا۔ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہائی کمشنر کی خدمات کو بھی سراہا.

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)25 سال بعد ترکمانستان،افغانستان، پاکستان اور انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔اس پائپ لائن کے ذریعے افغانستان کو 500 ملین کیوبک فیٹ یومیہ ، پاکستان کو ایک ارب 32کروڑ اور ہندوستان کو بھی ایک ارب 32 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس ملے گی، ہندوستان سالانہ 200 تا 250 ملین ڈالر ٹرانزٹ فیس پاکستان کو ادا کرے گا، پاکستان یہی رقم بطور ٹرانزٹ فیس افغانستان کو ادا کردے گا، اس منصوبے کی سالانہ گیس فراہمی کی استطاعت 33 ارب معکب میٹر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب میں تاپی گیس منصوبے کو خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن قرار دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے چاروں ممالک میں تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ تاپی منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا۔واضح رہے کہ ترکمانستان کے صدر قربان‌ قلی بردی‌ محمدوف نے گزشتہ ماہ اندرون ملک گیس پائپ لائن کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تھے۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں میزبان ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف، افغانستان کے صدر اشرف غنی، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری نے شرکت کی۔

ایمزٹی وی(آسلام آباد)حکومت چین نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت ختم کر کے اسے پاکستان کا آئینی صوبہ تسلیم کرنے سے مشروط کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت چین نے پاکستان کی وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکے گا جب تک گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اس خطے کو پاکستان کا باقاعدہ آئینی صوبہ نہیں بنایا جاتا۔ حکومت چین نے مزید کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کو کسی متنازع خطے سے گزارنا نہیں چاہتا۔حکومت چین نے واضح کیا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ 2 حکومتوں کے درمیاں معاہدہ ہے جبکہ گلگت بلتستان کے حوالے سے حکومت پاکستان کی رائے یہ ہے کہ یہ پاکستان کا حصہ نہیں بلکہ متنازع علاقہ ہے، ایسے میں چائنا کی حکومت کھربوں مالیت کے اس بین الاقوامی اہمیت کے منصوبے کو کسی متنازع خطے سے گزارنے کیلئے تیار نہیں، ذرائع نے بتایا کہ حکومت چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت کو ختم کیے بغیر اس منصوبے پر عالمی برداری خاص طور پر بھارت اعتراض اٹھا سکتاہے اورکام رک سکتا ہے.

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار سلمان خان نے جگر میں مبتلا ننھے پاکستانی بچے سے ملاقات کرکے اس کی خواہش پوری کردی۔ذرائع کے مطابق 11سالہ عبد الباسط اپنے جگر کے علاج کے لئے والدین کے ہمراہ بھارت آیا تھا ۔عبد الباسط نے علاج کے بعد اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر دبنگ خان نے اپنے مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس بچے کی خواہش کو پورا کردیا۔بھارت آکر عبد الباسط کو نہ صرف اس بیماری سے نجات مل گئی بلکہ سلمان خان سے ملنے کی خواہش بھی پوری ہوگئی۔