منگل, 21 مئی 2024

Displaying items by tag: india


ایمزٹی وی(کشمیر) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل چاہتا ھے۔ بھارتی ہم منصب کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن انہوں نے قبول کرنے کے بعد انکار کر دیا۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر سے محبت صدیوں پر محیط ہے۔ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل چاہتے ہیں۔

گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم پر ہر ایک پاکستانی چیخ اٹھا ہے۔ پوری دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کروانا چاہتی ہے۔

پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات سے چاہتا ہے مگر بھارت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔ بھارتی ہم منصب کو مزاکرات کی دعوت دی لیکن انہوں نے قبول کرنے کے بعد انکار کر دیا اور صرف دہشت گردی پر بات کرنے پر زور دیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارت کے معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار انوراگ کشیاب نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان ، سلمان خان اور اکشے کمار کے بڑھتے ہوئے معاوضوں سے فلم نگری کو نقصان ہورہا ہے۔

ہدایتکار انوراگ کشیاپ کاشمار فلم نگری کے بڑے ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جب کہ انوراگ کشیاب فلموں کی ہدایتکاری کے علاوہ کئی فلموں کے پروڈیوسر بھی ہیں جس میں ’’گینگ آف وسیع پور‘‘،’’اڑتاپنجاب‘‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں لیکن اب اپنی متنازعہ فلموں کے باعث شہ سرخیوں میں رہنے والے ہدایتکار نے فلمی دنیا کے بڑے ستاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوراگ کشیاپ کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ اپنی اہلیت سے زیادہ وصول کرتے ہیں جس کے باعث فلم نگری کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے ڈزنی اور بالاجی جیسے بڑے پروڈکشن ہاؤسزبھی دیوالیہ ہو گئے ہیں۔

انوراگ کیشاپ نے کہا کہ ہالی ووڈ فلمیں بلین میں کماتی ہیں اسی لیے ان اداکاروں کو زیادہ معاوضہ ملتا ہے لیکن ہماری فلمیں زیادہ سے زیادہ 300 کروڑ کماتی ہیں جس کے باوجود ہمارے اداکار کمائی میں ہالی ووڈ اسٹارز کو ٹکردے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ معاوضہ دینے کے ذمہ دار پروڈیوسر ہیں جو اداکاروں کو زیادہ معاوضہ دیتے ہیں لہٰذا پروڈیوسرز کو بھی فلموں کے بجٹ کو دیکھ کرمعاوضہ دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ ہدایتکار انوراگ کشیاپ کی کئی فلمیں ناکام ہوچکی ہیں جس میں ’’بمبئی ویلویٹ‘‘،’’شاندار‘‘ اور ’’این ایچ 10‘‘ شامل ہیں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے 13ویں ویسٹ ایشیا کپ2017 کی میزبانی پا کستان کو سونپ دی، ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان سمیت افغانستان، بھارت، ایران، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایشیائی ایونٹ لاہور یا اسلام آباد میں سے کسی ایک شہر میں کرایا جائے گا، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے نہ صرف دنیا بھر کو مثبت پیٖغام جائے گا بلکہ ہم اپنی رینکنگ میں بھی مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویسٹ ایشیا کپ2017 کی میزبانی کرے گا، اس حوالے سے بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز صدر ٹام پینگ کی صدارت میں تائیوان میں ہوا جس میں پاکستان بیس بال فیڈریشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید فخر شاہ نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں سید فخر شاہ نے شرکا کو بتایا کہ ماضی میں متعدد بار پاکستان انٹرنیشنل ایونٹس کا کامیاب انعقاد کروا چکا ہے، ہم آئندہ برس شیڈول ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی ایک بار پھر میزبانی کرنا چاہتے ہیں، شرکا نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یہاں ویسٹ ایشیا کپ کرانے کی منظوری دے دی، یاد رہے کہ پاکستان بیس بال فیڈریشن اب تک 5 بار ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی کرچکا ہے۔

ادھر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ کا کہنا ہے کہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے پاکستان میں انعقاد کے فیصلے کے بارے میں ہمیں باضابطہ اطلاع مل گئی، ٹورنامنٹ میں افغانستان، بھارت، ایران، نیپال، سری لنکا اور پاکستان کی بیس بال ٹیمیں شرکت کریں گی، ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت میں سید خاور شاہ نے کہا کہ سانحہ لبرٹی کے بعد ہم نہ صرف اسلام آباد بلکہ لاہور میں بھی متعدد بار انٹرنیشنل ایونٹس کروا کر پوری دنیا کو بتا چکے ہیں کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے۔

2012 میں سارک کپ میں شرکت کے لیے دیگر ٹیموں کے ساتھ سری لنکا کی ٹیم بھی لاہور آئی تو ہم آئی لینڈرز کو اس جگہ پر لے کر گئے جہاں پر سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ ہوا تھا، اس موقع پر سری لنکن بیس بال کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے ہمارے خدشات بالکل غلط ثابت ہوئے اور وہ خود کو مکمل طور پر محفوظ سمجھتے ہیں، ایک بار پھر افغانستان، بھارت، ایران اور نیپال کے ساتھ سری لنکا کی ٹیم ہماری مہمان بنے گی، ہم غیر ملکی ٹیموں کی حفاظت کیلیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیم ایشیائی22ملکوں میں سے پانچویں نمبر پر ہے، جاپان پہلے، چائینز تائپے دوسرے، کوریا تیسرے اور چین چوتھے نمبر پر ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ اپنی رینکنگ کو مزید بہتر بناتے ہوئے کم از کم چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمایا جائے، اس ضمن میں ویسٹ ایشیا کپ ہمارے لیے معاون ثابت ہوگا،صدر فیڈریشن نے کہا کہ ہم ویسٹ ایشیا کپ کا انعقاد لاہور یا اسلام آباد میں کرانا چاہتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ فیڈریشن کے ایگزیکٹیو بورڈ میں باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 61 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے کشیدگی بدستور برقرار ہے جب کہ بھارت نے حریت رہنماؤں کے پاسپورٹ ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 61 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے، ریاست میں کرفیو کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند اور اشیائے خردونوش کی شدید قلت ہو گئی ہے، تمام کاروباری مراکز اور میڈیکل اسٹورز بند بند ہونے کے باعث اسپتالوں میں بھی ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے جاری بھارتی بربریت میں اب تک 91 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ بھارتی حکومت نے مذاکرات نہ کرنے پر حریت رہنماؤں سے انتقام لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت اہم حریت رہنماؤں کے پاسپورٹ ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 جولائی کو بھارتی تحریک آزادی کے نواجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کا سلسلسہ جاری ہے جب کہ ریاست میں بھارت سے آزادی کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مومنہ مستحسن کوک سٹوڈیو کے سیزن 9 میں استاد راحت فتح علی خان کے ساتھ گانا گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔ ایک طرف ان کی گلوکاری کے چرچے ہو رہے ہیں تو دوسری طرف لوگ ان کی خوبصورتی پر بھی فدا ہو چکے ہیں۔ بھارت میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی تصاویر کو بہت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ پورے بھارت میں ان کی خوبصورتی کی دھوم مچ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر مومنہ مستحسن کی تصاویر کو ہزاروں بار شیئر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مومنہ مستحسن بالی ووڈ کی فلم ’’آواری‘‘ گانا گایا تھا جسے سننے والوں نے خوب پسند کیا تھا۔ یہ گانا انہوں نے فلم’’ایک ولن‘‘ کیلئے گایا گیا تھا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی نے چینی صدر سے ملاقات میں اقتصادی راہدی منصوبے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور یہ بھی کہا کہ چین اور بھارت دونوں کو ایک دوسرے کے اسٹریٹجک مفادات کا خیال رکھنا چاہئے۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ ملاقات چین کے شہر ہانگ ژومیں گروپ 20کے سربراہ اجلاس کے موقع پرہوئی ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق 35 منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں اہم مسائل پر گفتگو ہوئی ۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سواروپ نے بتایا کہ ملاقات میں نریندر مودی نے سی پیک اور دہشت گردی کا معاملہ چینی صدر کے ساتھ اٹھایا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران نریندرمودی نے کہا کہ بھارت اور چین کی شراکت داری خطے بلکہ پوری دنیا کے فائدے میں ہے ۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے اسٹریٹجک مفادات کا خیال رکھنا چاہئے ۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لئے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے ۔


ایمز ٹی وی(کراچی) پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے عبدالجباراوراس کے سہولت کار کی تلاش جاری ہے۔

انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کا رہائشی شیخ عبدالجبار اوراس کے سہولت کاراظفرملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے

جس کے بعد شیخ عبدالجبارا ور اس کے ساتھی اظفر کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شیخ عبدالجباربھارتی شہری ہے اور اس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہے عبدالجبار 1983میں پاکستان آیا،1995میں شناختی کارڈ بنوایا 1990میں خورشیدہ پروین نامی خاتون سے شادی کی جس سے اس کا ایک بیٹا اوربیٹی بھی ہیں۔

اسی طرح 2003میں عبدالجبار نے اپنا پاسپورٹ بنوایا جو نارتھ کراچی کا رہائشی ہے اور اتوار بازار میں اسٹال لگاتا ہے جب کہ رات کو پارٹ ٹائم کے طور پر چنگچی رکشا بھی چلاتا ہے۔

بھارت سے پاکستان منتقل ہونے مبینہ را ایجنٹ عبدالجبار کے والدین اور ایک بہن اور بھائی اب بھی بھارت میں رہائش پزیر ہیں۔

واضح رہے 2013 سے جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں را کے کئی ایجنٹس کو گرفتار کیا جا چکاہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے 3 را کے ایجنٹ گرفتار ہو چکے ہیں جن کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے

ایمزٹی وی (کھیل) سوئنگ کے سلطان وسیم اکر م نے پاکستانی شکست پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کوماراکم گھسیٹا زیادہ، اوپنر احمد شہزاد اور عمر اکمل کو آخری موقع دینا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم نے کہا کہ کپتان کو ہر دوسرے تیسرے میچ میں پرفارم کرنا پڑتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ پر توجہ اور سرمایہ کاری نہ ہونے سے ٹیلنٹ سامنےنہیں آرہا۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارت میں کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم کو بھارت کے گر گاﺅں میں 27 اگست کو ایک کنسرٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم آرگنائزر کی رقم کی عدم ادائیگی پر انہوں نے انکار کردیا ہے۔

عاطف اسلم کے آفیشل فیس بک پیج پر بیان جاری کیا گیا تھا ،جس میں کہا گیا تھا کہ آرگنائزر نے مقررہ وقت تک پرفارمنس کی رقم منتقل نہیں کی تھی، فیس بک پوسٹ میں عاطف اسلم کے مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹیں خریدنے سے پہلے ہوشیار رہیں اور وہ کنسرٹ کے ٹکٹ نہ خریدیں اور مستقبل میں اس کمپنی کے کنسرٹس سے دور رہیں۔

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے 2004 میں ’’جل‘‘ بینڈ کے ذریعے گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمائی اور جلد ہی پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی شہرت حاصل کی، عاطف اسلم نے 2005 میں بالی وڈ میں پہلا گانا فلم زہر کے لیے گایا تھا اور انہیں بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار دنیا کے بہترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارت کی فلم انڈسٹری پاکستانی گلوکاروں کے بغیر ادھوری ہے، استاد راحت فتح علی خان، شفقت امانت، عاطف اسلم اور علی ظفر وغیرہ بالی ووڈ نگری میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) یوسین بولٹ نے گائے کا گوشت کھا کر نو گولڈ میڈل جیتے، بی جے پی رہنما کے ٹوئٹ نے بھارت میں وبال کھڑا کردیا۔

دنیا کے تیزترین انسان یوسین بولٹ کی بجلی سی پھرتی کاراز پتہ چل گیا، بھارتی حکمراں جماعت کے ایم پی اور دلت لیڈر ادت راج کے مطابق یوسین بولٹ نے گائے کا گوشت کھا کر اولمپکس میں نو طلائی تمغے اپنے نام کیے ۔

بھارت میں گائے کے گوشت پرپابندی ہے، ایسے میں بی جے پی رہنما کو ٹوئٹر پر اڑے ہاتھوں لیا گیا، بھارتیوں نےالزام لگایا بی جے پی رہنما یوسین بولٹ کا نام لے کر لوگوں کو گائے کا گوشت کھانے پر اکسا رہے ہے۔

تنقید کے بعد دلت رہنماادت راج نے اپنی صفائی میں کہا کہ انھوں نے وہی کہا جو یوسین بولٹ کے ٹرینر نے بتایا، بولٹ غریب تھے اسلیے ٹرینر نے بیف کھانے کا مشورہ دیا تھا، بولٹ بھی مانتے ہیں کہ آج وہ جو ہیں، گائے کے گوشت سے ہے۔