منگل, 21 مئی 2024

Displaying items by tag: india


ایمزٹی وی(سری نگر) بارہ مولا میں بھارتی فوج کی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد کے حملے میں 17 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے بریگیڑ ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں17 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 مسلح افراد نے بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا اور چاروں حملہ آور فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد بھارتی فوج کی بڑی تعداد نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ۔ دوسری جانب بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے حملے کے بعد امریکا اور روس کا دورہ منسوخ کر کے اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فرانسیسی حکومت نے بھارت کو جدید اور خطرناک رافیل طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا، بھارت کو فضاء میں مار کرنے والا دنیا کا جدید میٹیور میزائل بھی فروخت کریگا۔ میٹیور میزائل دشمن کے ایرکرافٹ اور ایک سو کلومیٹر دور کروز میزائل کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔

بھارت کی کوشش ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے رافیل طیاروں میں نصب میٹیور میزائل کو اپنے بیڑے میں شامل کرکے جنوبی ایشیاء میں اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط کرے۔ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق یہ میزائل امریکا کے علاوہ کسی اور ملک کے پاس نہیں ہیں۔ بھارت کو ان خطرناک میزائل کے ملنے سے چین اور پاکستان کو دھچکا ضرور لگے گا۔ روزنامہ دنیا نارتھ امریکا کے نمائندے ندیم منظور سلہری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دفاعی امور کے ماہر پروفیسر جنون بیگ کٹھا نے کہا کہ بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسی کو ازسر نو بنانے میں اسرائیل کا اندرونی اور بیرونی ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل یک نکاتی ایجنڈے کے تحت بھارت کی مدد کر رہے ہیں کہ اس خطے میں چین کی پیش قدمی کو روکنے اور اپنے مشترکہ مقاصد کے لیے بھارت کو ڈھال بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پاکستان کے جوہری پروگرام سے انتہائی خوفزدہ ہے۔ اس لیے عالمی طاقتوں نے بھارت کو نوازنے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر فرانس کی جانب سے بھارت کو رافیل طیارے اور میٹیور میزائل مل گے تو اس سے چین اور پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہو گا کہ دونوں ممالک کسطرح اس کا توڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پہلے ہی بھارت کو اس کی توقع سے زائد جدید اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور دوسری جانب اسرائیل کے نامور سائنسدانوں کی ایک ٹیم بھارت کے جوہری اسلحہ کو عالمی سطح پر لانے کے لیے بھارت میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ طور پر بھارت کو دفاعی اور اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا یہ عمل چین کی راہ میں بڑے بڑے پتھر ڈالنے کے مترادف ہے۔ اب بھارت کو فرانس کی جانب سے جدید طیارے اور میزائل دینے کا مقصد ہی یہ ہے کہ مستقبل میں چین اور بھارت کسی بھی وقت آمنے سامنے آ سکتے ہیں اور کچھ طاقتیں اس مقصد کے لیے بھارت کے کندھے استعمال کرنے والی ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)  امریکا کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت آپس میں بات کرے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کےمعاملے پر امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ پاکستان اور بھارت دوطرفہ طور پر مسئلے کاحل نکالیں ۔ جان کربی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا اہم نکتہ ہو گا ۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ کراچی کے معاملات پر نظر ہے ۔ پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں ، ان کےغیر قانونی دفاتر کی بندش اور انہیں گرائے جانے سے آگاہ ہیں ۔ تاہم اس معاملے پر حکومت پاکستان سے بات کی جائے گی ۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) افغان صدراشرف غنی کا کہنا ہے کہ بھارت سے چاہ بہار معاہدہ خطے میں پاکستان کی اجارہ داری ختم کردے گا لہذا بھارت اور افغانستان کو اس بات سے پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان ان کا تجارتی راستہ بند کر دے گا۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان نہ صرف قربتیں بڑھ رہیں ہیں بلکہ افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران دنوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے نئی دلی پہنچتے ہی بھارتی زبان بولنا اور اسلام آباد کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے۔

نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان اس بات سے کیوں پریشان ہیں کہ پاکستان ان کا تجارتی راستہ بند کر دے گا، چاہ بہار معاہدہ خطے میں پاکستان کی اجارہ داری ختم کردے گا لہذا بھارت، پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے تجارتی اشیاء سمندری اور زمینی راستوں سے افغانستان پہنچا سکے گا۔اشرف غنی کے دورہ بھارت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مطلوب دہشت گردوں کے تبادلے سمیت 3 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جب کہ اگلے 5 برسوں میں باہمی تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم بھی کیا گیا ہے اور بھار ت نے اصلاح اور استحکام کے نام پر افغانستان کو سالانہ ایک ارب ڈالر امداد دینےکا اعلان کیا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) حکومت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ممبئی شہر میں بھارت کے باقی تمام شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں۔ یہاں سڑکوں پر پیدل چلنے والوں، سکوٹروں، گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کا ایک سیلاب ہے جو ٹریفک کے اشاروں اور تمام قوانین کی پرواہ کیے بغیر بہتا چلا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں سڑک پر حادثے کی صورت میں لوگ مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں لیکن بھارت میں ایسا نہیں ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں سب سے زیادہ اور سب سے اندوھناک ٹریفک حادثات ہوتے ہیں وہاں زخمیوں کو سڑکوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

ایمز ٹی وی (کھیل) بھارت کے سابق فاسٹ بولر پراوین کمار نے بھی سیاسی اکھاڑے میں چھلانگ لگادی، انھوں نے اترپردیش میں سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

میرٹھ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پرواین نے لکھنؤ میں وزیراعلیٰ اکھلیش یادیو کی موجودگی میں حکمران جماعت سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

بھارت کے لیے پراوین کمار نے اپنا آخری میچ ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔انھوں نے 6 ٹیسٹ میچز میں 27 وکٹیں لیں جبکہ 68 ایک روزہ مقابلوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد 77 ہے۔ 10 ٹی 20 میچز میں انھوں نے کیریئر کے دوران 8 وکٹیں لیں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) بھارت کے کئی ٹیسٹ پلیئرزکو ’کلہاڑی‘ چلنے کا خوف ستانے لگا، آؤٹ آف فارم روہت شرما نے بچاؤ کے لیے ویرات کوہلی سے امیدیں باندھ لیں، چتیشورپجارا کو دلیپ ٹرافی کی پرفارمنس سے سہارا ملنے کی توقع ہے، رویندرا جڈیجا کی بھی انجانے خدشات سے دھڑکنیں تیزہونے لگیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلیے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان پیر کے روز ہوگا، حالیہ دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران مایوس کرنے والے کھلاڑیوںکو اپنے نام پر کلہاڑی چل جانے کا خوف شدت سے ستارہا ہے، ان میں روہت شرما بھی شامل ہیں مگر انھیں اس بات کی بھی امید ہے کہ اس بار بھی کپتان ویرات کوہلی ان کی مدد کو سامنے آسکتے اور سلیکٹرز سے انھیں مزید موقع دینے کی درخواست کرسکتے ہیں۔

روہت کوون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے مگر وہ اپنے 18 ٹیسٹ میچز کے کیریئر میں مشکلات سے دوچار دکھائی دیتے ہیں جبکہ طویل طرز میں بھی انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2013 میں یکے بعد دیگر سنچریاں اسکور کرکے انٹری دی تھی۔ پرفارمنس میں عدم تسلسل کی وجہ سے وہ حتمی الیون میںان آؤٹ ہوتے رہے ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں بھی انھیں چار میں سے صرف دو میچز میں کھیلنے کا موقع ملا، تیسرے ٹیسٹ میں انھوں نے 9 اور 41 رنز اسکور کیے۔ 29 سالہ روہت کا ٹیسٹ مستقبل اب سلیکٹرزکے ہاتھوں میں ہے، وہ گریٹر نوئیڈا میں جاری دلیپ ٹرافی فائنل کی پہلی اننگز میں بھی صرف 30 رنز اسکورکرپائے تھے۔

ان کی جگہ لینے کیلیے کچھ نوجوان موقع کے منتظر بیٹھے ہیں۔ اسی طرح ایک اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین چتیشور پجارا کی پرفارمنس بھی مایوس کن رہی، انھیں ویسٹ انڈیز سے آخری میچ میں ڈراپ بھی کردیا گیا تھا مگر دلیپ ٹرافی میں یکے بعد دیگر دو سنچریاں اسکور کرکے ایک بار پھر اپنے لیے کچھ سہارا ڈھونڈ لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز میں صرف ایک میچ کھیلنے کا موقع پانے والے رویندرا جڈیجا کو بھی دلیپ ٹرافی کھیلنے کی ہدایت کی گئی تھی جہاں پر وہ زیادہ کارآمد ثابت نہیں ہوئے، ان کی جگہ چائنا مین بولر کلدیپ یادیو نے دو میچز میں 13 وکٹیں لے کر اپنا کیس مضبوط کیا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارت میں تو دیپیکا پدوکون کے گن گانے والے کروڑوں میں ہیں لیکن اب کے چرچے بالی ووڈ سے نکل کر ہالی ووڈ تک جا پہنچے ہیں اوراب ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو تک ان کی خوبصورتی سے دیوانے ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیزکے مایہ ناز آل راؤنڈر کرکٹ کے کھلاڑی ڈیوائن براوو بھی شاید بریٹ لی کی طرح بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی انٹری دینے کی خواہشمند ہیں جہاں وہ اپنی آواز کا جادوتوجگا چکے ہیں اوراب ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کے بھی خواہشمند ہیں۔

ڈیوائن براوو کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بارخوربرو اداکارہ دپیکا کو بھارتی کھلاڑی یورراج سنگھ کی جانب سے منعقد کی گئی فیشن کی ایک تقریب کے دوران دیکھا تھا اوراداکارہ کو دیکھتے ہی وہ ان کی خوبصورتی میں محو ہوگئے تھے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ دپیکا ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

ڈیوائن براوو سے جب اداکارہ کے ساتھ رومانوی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ رومانس کے بارے میں تو کچھ نہیں معلوم لیکن وہ دیپیکا کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ فلم “تم بن 2″ میں اپنی آوازکا جادو جگانے والے ڈیوائن براوہ کا کہنا تھا کہ ہندی الفاظ سیکھنا اوربولنا مشکل تھا لیکن پھر بھی گانا گانے میں بہت مزہ آیا۔


ایمزٹی وی(لاہور) ترجمان شریف فیملی نے طاہرالقادری کی جانب سے شریف برادران کی ملوں میں بھارتی شہریوں کے کام کرنے کا الزام لگانے پر ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


ترجمان شریف فیملی نے طاہرالقادری کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی کی شوگر مل میں کوئی بھارتی کام نہیں کرتا، مل 1992 میں قائم ہوئی جس کے 1100 سے زائد ملازم ہیں۔ ترجمان شریف فیملی نے طاہرالقادری پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا بھی اعلان کیا۔


واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا ہےکہ شریف برادران کی شوگر مل میں بھارتی شہری اور جاسوس کام کرتے ہیں اگر پنجاب میں آپریشن ہوا تو بھارتی جاسوس گرفتار ہوں گے

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) بھا رتی ریاست ہریانہ میں پولیس کو مختلف بریانی میں گائے کا گوشت تلاش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں بریانی میں گائے کا گوشت چیک کرنے کے لئے ایک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ ہریانہ کاؤ سروس کمیشن کے چئیرمین بھانی رام منگلہ کا کہنا ہے کہ میوات میں گائے کے گوشت کے استعمال سے متعلق بہت سی شکایات موصول ہورہی تھیں، اس لئے پولیس کو بریانی چیک کرنے اور گوشت کے نمونے لیبارٹری میں بجھوانے کا حکم دیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم کے افسران کے ہمراہ جانوروں کے ماہرین بھی ہوں گے۔

دوسری جانب میوات بار ایسوسی ایشن کے رکن اور مسلم رہنما نورالدین نور کا کہنا ہے کہ بریانی میں مٹن کی جگہ بیف کے استعمال کے الزامات بے بنیاد ہیں اورعلاقے میں بسنے والے تمام مذاہب کے افراد میں انتشار اور دوریاں پھیلانے کی سازش ہے۔ ضلع میں کافی عرصے سے بریانی فروخت ہورہی ہے اور کبھی بھی اس میں دھوکا دہی نہیں کی گئی لیکن پھر بھی اگر پولیس مطمئن ہونے کے لئے تفتیش کرنا چاہتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں گائے کو مقدس جانور تصور کیا جاتا ہے اور ریاست ہریانہ میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے جبکہ ریاست میں گائے کی اسمگلنگ اور ذبح پر نظر رکھنے کے لئے خصوصی رضا کارفورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔