جمعہ, 17 مئی 2024

Displaying items by tag: india

ایمز ٹی وی(لاہور) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کے پاس ابراہیم نام کا افغان پاسپورٹ ہے جس پر بھارت کا ویزا لگا ہوا ہےاور اب انڈیا بلوچ رہنماء کو سیاسی پناہ دینے کو تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کیا، خواجہ آصف نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیا آپ ہمارے بہترین ہمسائے ہیں؟‘‘۔

براہمداغ بگٹی کی بھارت میں سیاسی پناہ کے حوالے سے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’’اُس کے افغان پاسپورٹ موجود ہے جس پر ابراہیم نام درج ہے اور بھارت نے اس پاسپورٹ پر اپنے ملک کا ویزا جاری کیا‘‘۔


خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ ’’براہمداغ بگٹی اب بھارت میں سیاسی پناہ لینے کی کوشش کررہا ہے اور بھارت اُس پر بظاہر راضی نظر آتا ہے، انہوں نے بھارت سے سوال کیا کہ ’’کیا یہ اچھے پڑوسی کی نشانی ہے کہ وہ دوسرے کو مطلب شخص کو اپنے ملک میں سیاسی پناہ فراہم کرے‘‘۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ’’حکومت جلا وطن بلوچ رہنماء براہمداغ بگٹی کے معاملے پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے جلد ہی ملزم کے خلاف انٹر پول کو ریفرنس ارسال کر کے پاکستان کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: براہمداغ بگٹی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو ریفرنس بھیجیں‌ گے، چوہدری نثار

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اب کوئی شک نہیں رہا کہ مودی نے بلوچستان میں دراندازی میں اپنا کردار ادا کیا اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی تاہم براہمداغ کے حوالے سے بھارتی عزائم بھی اب کھل کر بے نقاب ہوچکے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف متنازعہ بیان، مودی اور براہمداغ کے خلاف درخواست دائر

چوہدری نثار نے کہا کہ ’’دنیا کو علم ہے کہ خطے میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور اُس کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ساتھ ہی انہوں نے اڑی سکیٹر حملے پر بھارتی عزائم اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے حوالے سے کہا کہ ’’بھارت اپنے ہی جال میں خود پھنس چکا ہے پہلے انہوں نے الزام عائد کیا مگر پھر خود اُس سے پیچھے ہٹ گئے تاہم بھارتی میڈیا خاص مقصد کے تحت ملک کے خلاف پروپیگنڈے کررہا ہے‘‘


ایمزٹی وی(لاہور)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کےباعث دونوں ملکوں کے درمیان مسافروں کا آنا جانا انتہائی کم ہو گیا ہے۔کئی مسافروں نے ٹرین اور بسوں پر ایڈوانس بکنگ منسوخ کرانا شروع کردی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے والوں کی تعداد دن بدن کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔دوستی بس جس کی بکنگ ایک سے دوہفتہ ایڈوانس ہو رہی تھی۔ وہ انتہائی کم ہوگئی ہے اورصرف 20 سے 25 مسافر لاہور سے دہلی کا سفر کر رہے ہیں، جبکہ لاہور اور امرتسر کے درمیان چلنے والی بس تقریبا ًخالی آ جا رہی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی سے قبل سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے تقریباً500 مسافروں کا آنا جانا لگا رہتا تھا، اب اس ٹرین کے مسافروں کی تعداد بھی کم ہو کر 150 کے قریب رہ گئی ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان مال گاڑیوں کے ذریعے تجارت معمول کے مطابق چل رہی ہے، تاہم مال گاڑیوں کی سیکورٹی بھی اتنہائی سخت کردی گئی ہے۔

ایمز ٹی وی (بھارت) بھارتی کابینہ نے فرانس سے 36 رافیل جنگی طیارے خریدنے کے معاہدے کی منظوری دے دی، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط آج متوقع ہیں۔ بھارت فرانس سے یہ جنگی طیارے خریدنے کے لیے آٹھ ارب اسی کروڑ ڈالر خرچ کرے گا، یہ طیارے اس وقت عراق اور شام میں بمباری کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ یہ طیارے تین ہزار آٹھ سو کلو میٹر تک مار کر سکتے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع اور بھارتی زیردفاع کے درمیان ملاقات میں معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

ایمز ٹی وی(نیو یارک) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور اندھا کیا وہاں کے لوگ غصے میں ہیں۔

نیو یارك میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس بات پر افسو س كا اظہار كیا كہ ہم نے اقتدار میں آتے ہی پڑوسیوں كے ساتھ اچھے تعلقات كی بات كی جب كہ بھارت نے ایسا نہیں كیا، مقبوضہ كشمیر میں بھارتی فوج نے مظالم كی انتہا كی، لوگوں كو شہید كیا اور الٹا بھارت نے 10 گھنٹوں میں ہی سوپور واقعہ كی ذمہ داری ہم پر ڈال دی، وہ ایك ہفتہ انتظار كرتے، تحقیقات كرلیتے مگر انہوں نے الزام تراشی میں جلدی كی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ كشمیر میں 107 افراد كو شہید اور اندھا كیا گیا اسی لیے وہاں لوگ غصے میں ہیں، اس پر سب كے دلوں میں شكوك پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا كے لیڈروں سے میں كشمیرپر خصوصی طورپر بات كی ہے، پاكستانی میڈیا كو بھی ہمارے ساتھ محنت كرنا ہوگی، ہم تو ہر جگہ یہ ایشوزاٹھاتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ كے سیكرٹری جنرل نے میرے خط كے جواب میں كہا تھا كہ وہ اقدامات اٹھائیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے كشمیر اور نیوكلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت پر ہر جگہ بات كی ہے، تركی نے مقبوضہ کشمیر میں او آئی سی كے فیكٹ فائنڈنگ مشن كو بھیجنے كی بات كی، انڈیا سے توقع ہے كہ اس وفد كا راستہ نہیں روكے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب كشمیر پر اپنے ڈپلو میٹس كی مزید ذمہ داری لگائیں گے کہ وہ بڑھ چڑھ كر بات كریں، ہماری ہر لیڈر سے بات ہوئی ان كو بات سمجھانے كی كوشش كی، ہمارے سفارتكار اب ہر ملك میں جائیں گے اور وہ ڈوزیئر دیں گے، ہم ہر جگہ جائیں گے جہاں كہیں اس حوالے سے غلط فہمی ہے اسے دور كریں گے، ہم نے بان كی مون كو كہا ہے كہ بھارت نے كشمیر پر سلامتی كونسل كی قراردادوں پر عمل كا وعدہ پورا نہیں كیا، دنیا كو دیكھنا چاہیے کہ بھارت اپنے كیے گئے وعدے پر عمل نہیں كررہا۔ وزیراعظم نے واضح كیا كہ اب دوسروں كو بات سمجھ آ نی چاہیے كہ بھارت كے ساتھ ساتھ مسئلہ كشمیردنیا كی بھی ذمہ داری ہے كہ وہ یہ مسلہ حل كرائے۔

وزیراعظم نوازشریف كہا کہ ایرانی صدر نے گوادر كو مثبت ترقیاتی عمل قرار دیا، ایرانی صدر نے كہا كہ گوادر اور چاہ بہار كا مقابلہ نہیں جب کہ یہ كہنا درست نہیں كہ ایران انڈیا كے ساتھ معاملات بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے كہا کہ سی پیك پر عمان اورسعودی عرب بھی خوش ہیں، ایران كے صدر نے تو پاك چائنہ اقتصادی راہداری میں آنے كی بھی بات كی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاكستان كو توانائی بحران درپیش تھا، دہشتگردی تھی، ان پر كافی حد تك قابو پالیا ہے، اب ہماری اكانومی بہترہوئی ہے جس كا اعتراف دنیا كرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی كے خلاف ہمارے 2 لاکھ 4 ہزار فوجی دنیا كی سب سے بڑی جنگ لڑرہے ہیں، دہشت گردی كی جنگ میں فوج، پولیس اورعوام نے بہت بڑی قربانیاں دیں ہم اس جنگ كو منطقی انجام تك پہنچائیں گے یہ ہماری ذمہ داری ہے۔


دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو بھارتی قابض فوجیوں کے جانب سے بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے ثبوت فراہم کردیئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 74 دن سے مسلسل مقبوضہ کشمیر میں عوام کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے ظلم اور جبر کیا جارہا ہے اور اب تک 100 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے، بھارتی فورسز جانوروں کو نشانہ بنانے والی چھرا بندوقیں بے گناہ اور نہتی کشمیری خواتین اور بچوں پر کررہا ہے جس سے سیکڑوں افراد بینائی سے محروم ہوگئے ہیں، یہ صورتحال بھارت اور بھارتی فوجیوں کی غیر انسانی اور وحشیانہ ذہنیت کا مظہر اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کرائی جائے۔

وزیر اعظم نے بان کی مون کو بھارتی فوجیوں کے وحشیانہ تشدد کے باعث زخمی اور شہید ہونے والے بچوں، خواتین اور دیگر افراد کی تصاویر اور بھارتی بربریت، ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ثبوت بھی پیش کئے۔

جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ بان کی مون نے تصاویر دیکھ کر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دنیا میں امن اور سلامتی کےلئے نمایاں کوششیں اور فعال کردار قابل فخر اور لائق تحسین ہے۔

ایمز ٹی وی (امریکا) بھارت کی جانب سے جہاں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں اب 2 امریکی کانگریس اراکین نے بھی بھارت کی زبان بولنا شروع کردی ہے اور پاکستان کو دہشتگردی کی تائید اور حمایت کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔

کانگریس اراکین ٹیڈ پو نے کانگریس میں دہشتگردی پر بنائی جانی ذیلی کمیٹی میں پاکستان کو دھوکے باز ملک قرار دیا ہے۔ ٹیڈ پو نے اڑی سیکٹر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جہادی گروہوں کی تائید کرتا رہا ہے اور اس کا یہ رویہ پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

دوسری جانب ٹیڈ پو نے ایک اور کانگریس رکن ڈینا روہرابیچر کے ساتھ ایک قرار داد پیش کی جس میں پاکستان کو دہشتگردی کی حمایت کرنے والا ملک قرار دیا گیا ہے جب کہ ٹیڈپو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان قابلِ بھروسہ ملک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کے اڑی سیکٹر میں واقع فوجی اڈے پر 18 ستمبر کی صبح ایک حملہ ہوا تھا جس میں 18 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جب کہ بھارتی افواج نے 4 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے خود پر بنائی جانیوالی فلم ’’موسٹلی سنی‘‘ کی بھارت میں ریلیز پر مخالفت کردی ہے۔ بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے خود پر بنائی جانیوالی فلم ’’موسٹلی سنی‘‘ کی بھارت میں ریلیز پر مخالفت کردی ہے، کیونکہ ان کے مطابق فلم میں ان کی کہانی کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا ہے بھارتی خبررساں ادارے کے ساتھ انٹرویوکے دوران سنی لیون کا کہناتھا کہ وہ خود پر بنائی جانیوالی ڈاکومنٹری کی بھارت میں نمائش نہیں چاہتیں کیونکہ اس میں ان کی زندگی کو درست طور پر نہیں دکھایاگیاہے اور یہ میری زندگی پر مبنی ہونے کی بجائے کچھ اور ہے۔

اس کے علاوہ کسی دوسرے کو کوئی حق نہیں پہنچتا کے وہ اپ کے علاوہ اپنی کی زندگی کے حالات بیان کرے ۔دلیپ مہتاکی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم کے ٹورنٹوانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے سوال پر سنی لیون کا کہناتھا کہ فلم میں کئی ایسی چیزیں ہیں جنھیں میں پسند نہیں کرتی اور نہ ہی خواہش کرتی ہوں کہ کوئی اور انھیں دیکھے۔

منگل, 20 ستمبر 2016 12:32

بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب


ایمزٹی وی(سری نگر)بھارتی میڈیا نے اڑی حملے میں بھی پٹھان کوٹ حملے کی طرح سیکیورٹی فورسز کی غفلت کا انکشاف کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی بغیرتحقیقات اورثبوت کے مودی سرکارنے پاکستان پرالزامات لگانا شروع کردئیے تھے اوراب بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ حملے کی طرح اڑی حملے میں بھی سیکیورٹی کی غفلت کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکرنے بھی سیکورٹی اقدامات پرسوالات اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑی حملے میں ملوث چاروں افراد نے بھارتی فوج کی وردی پہن رکھی تھی، حملہ آوربیس کیمپ کے باہرلگے حفاظتی جنگلے توڑکراندرداخل ہوئے اوربیس کیمپ کے کچن کے ساتھ والی پناہ گاہ پرگرنیڈ پھینک کرفائرنگ شروع کردی، جس سے وہاں پڑے بیرل بموں میں آگ لگنے سے ٹینٹ میں بھی آگ لگ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 12 منٹوں میں ہی 17 فوجی اور3 حملہ آورمارے گئے تھے، جس کے بعد چوتھے اورآخری حملہ آورنے بیس کیمپ میں موجود فوجیوں کوخوب تگنی کا ناچ نچائے رکھا اورآخرکارکئی گھنٹوں کی فائرنگ کے بعد اسے بھی ماردیا گیا جب کہ تحقیقات کے مطابق چاروں حملہ آورکی داڑھیاں بھی نہیں تھیں اوروہ کہیں سے بھی خودکش بمبار نہیں لگ رہے تھے۔

ایمز ٹی وی (کھیل) بھارت کے خلاف 5 ایک روزہ میچز کے لئے نیوزی لینڈ کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ، کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 16 اکتوبر سے دھرم شالہ سے ہو گا ۔

سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم میں کورے اینڈرسن کی واپسی ہو ئی ہے، جو فروری سے کمرکی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے ۔ آنٹن ڈیوکچ، جیمس نیشام اور واٹلنگ کو ایک بار پھر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) کلاسیکی موسیقی کے پٹیالہ گھرانے کے استاد امانت علی خان کی 42 ویں برسی آج منائی جائے گی۔


استاد امانت علی خان 1932میں غیر منقسم ہندوستان میں پنجاب کے علاقے ہوشیار پور میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آگئے۔ انہوں نے اپنے بھائی استاد فتح علی خان کے ساتھ جوڑی کی صورت میں مختلف محافل میں اپنے فن گائیکی کے جوہر دکھاتے رہے ۔


استاد امانت علی خان نے غزل گائیکی کو اپنے منفرد اندازمیں پیش کرکے بہت جلد اپنا الگ مقام اور شناخت بنائی جب کہ ان کی آواز میں موسم بدلا رت گدرائی اہل جنون بے باک ہوئے، ہونٹو ں پہ کبھی ان کے میرا نام بھی آئے،انشا جی اٹھو اب کوچ کروسمیت ایسے بے شمار لازوال غزلیں اور گیت آج بھی شائقین موسیقی میں بے حد مقبول ہیں ۔ استاد امانت علی خان کا انتقال 42 سال کی عمرمیں1974 ء میں ہوا۔


ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارت نے کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک سے دنیا کی نظر ہٹانے کے لیے گھناﺅنا کھیل شروع کردیا ،بھارت نے بغیر ثبوت کے مقبوضہ کشمیر بارہ مولا کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کے بارہ بریگیڈ ہیڈ کوارٹرپر حملے کاالزام پاکستان پر عائد کردیا ۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان دہشت گردی اور دہشت گرد گروپوں کی براہ راست مدد کر رہا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد ریاست ہے اور اس کی شناخت دہشت گرد ریاست کے طور پر کر کے لاتعلقی کی جانی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ واضح اور جامع ثبوت موجود ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے بہت زیادہ تربیت یافتہ ،بھاری اسلحے سے لیس تھے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں بہت مایوس ہوں کیونکہ پاکستان دہشت گردی اور دہشت گرد گروپوں کی براہ راست معاونت کر رہا ہے ۔
واضح رہے کہ پٹھان کوٹ حملے پر بھی بھارتی میڈ یا اور حکومت نے بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام لگا دیا تھا ۔