ھفتہ, 18 مئی 2024

Displaying items by tag: india

ایمزٹی وی(اسلام آباد) بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نیپال نے 2016ءسارک سربراہ کانفرنس منسوخ کر دی ہے جس کی تصدیق پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی کردی تاہم پاکستان نے سارک وزارتی کانفرنس شیڈول کے مطابق کرانے پر غور شروع کردیا۔ سارک کی چیئرمین شپ اس وقت نیپال کے پاس ہے اور 2016ءسارک سربراہ کانفرنس کا انعقاد نومبر میں اسلام آباد میں ہونا ہے تاہم اب نیپال نے کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا یہ دعویٰ بھی کر چکا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سارک سربراہ کانفرنس 2016ءمیں شریک نہیں ہوں گے جبکہ اطلاعات ہیں کہ بھارت کے دباؤ پر نیپال اور بنگلہ دیش نے بھی تقریبات میں عدم شرکت سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔

سارک سربراہ کانفرنس کی منسوخی کی خبر ایک ایسے وقت پر سامنےآئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، منگل کی رات بھارت نے بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات خراب ہونے کا بہانہ بنایا اور کانفرنس میں نہ آنے کا فیصلہ سنایااور مودی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے بھی عدم شرکت کااعلان کردیا

منگل, 27 ستمبر 2016 17:47

پریانکا چوپڑا کا دلچسپ بیان

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پریانکا چوپڑا کی پہچان اب عالمی اسٹار کی بن چکی ہے،اوربولی وڈ سے مغرب کی جانب ان کا سفر کافی متاثر کن ہے،ہی وجہ ہے ان کے ہم عصر انہیں اپنا حریف سمجھتے ہیں، مگر پریانکا خود کو اپنا حریف مانتی ہیں ۔ پریناکا چوپڑا نے حال ہی میں ہگ جیک مین اور دیگر اسٹارز کے ساتھ یو این گلوبل سٹیزن شو کی میزبانی کی اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا سب سے بڑا حریف کون ہے تو اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا معیار بلند رکھا ہے۔ میں اپنی سب سے بڑی حریف خود ہوں، میں وہ ہوں جو ہر چیلنج قبول کرتی ہے، میرا کیریئر اور زندگی اس کی مثال ہے، میرا مقصد اپنا معیار کو پہلے سے بھی بلند کرنا اور پہلے سے بڑھ کر کچھ کرنا ہے، میں ہمیشہ سے اس بات پر یقین کیا ہے کہ کسی کو یہ کہنے کی اجازت نہیں کہ آپ یہ نہیں کرسکتے، مجھے نہیں معلوم میری منزل کہاں ہے مگر مجھے اپنے سفرکو جاری رکھنا چاہتی ہوں

 
 

ایمز ٹی وی ( انٹر نیشنل )بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی سے اقلیتیں غیر محفوظ ہیں جس میں مسلمان، عیسائی اور ہندوؤں کی نچلی ذات اچھوت بھی شامل ہیں جب کہ فلم نگری کے نامور اداکاروں شاہ رخ خان اور عامر خان کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کی گئی تھی جس پر انتہا پسندوں نے طوفان کھڑا کردیا تھا لیکن اب معروف اسکرپٹ رائٹر جاوید اختربھی بول اٹھے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید اختر کا کہنا تھا کہ آج میں شعلے فلم واپس لکھوں تو دھرمیندر اور ہیما مالنی کو لے کر مندر والے مناظر نہیں لکھ سکوں گا کیوں کہ لوگ ہنگامہ برپا کریں گے حالاں کہ 1975 میں ایسا کچھ نہیں تھا لیکن آج کل کھل کراپنے خیالات کا اظہار کرنے والے انسان کو خطرہ ہےجب کہ انتہا پسندوں کی وجہ سے ہندو مذہب بھی خطرے میں آچکا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سنگیت سوم نے پاکستانی فنکاروں کو غدار قرار دیتے ہوئے جوتے مار کر بھارت سے نکالنے کامطالبہ کردیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی انتہا پسند جماعت نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے بھی انتہاپسندوں کی حمایت کی تھی لیکن اب بھارت کی حکمران جماعت نے بھی پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سنگیت سوم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستانی فنکاروں کو نکالنے میں دیر کردی ہے، انہیں ہر قیمت پر فی الفور ملک بدر کردینا چاہیے کیوں کہ پاکستانی فنکار ہمارا نمک کھاتے ہیں لیکن پھر اسی ملک سے غداری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار وں کو ان کے اپنے ملک میں کوئی نہیں پوچھتا جس کے باوجود یہ بھارت سے کروڑوں روپے کماتے ہیں لیکن ہمارے حق میں کوئی بیان نہیں دیتے اسی لیے ایسے لوگوں کو بھارت سے جوتے مار کر بھگا دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد باربھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک سے نکال باہرکرنے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں جب کہ ہندو انتہا پسندوں کی وجہ پاکستانی گلوکاروں کومتعدد باربھارت میں اپنے شوز بھی منسوخ کرنا پڑے۔


ایمز ٹی وی(ممبئی)بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزظلم کے بعد دنیا بھی اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے واقف ہوچکی ہے جب کہ ان ہی کہ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے دنیا میں تنہا ہونے کا خطرہ ہے۔

بی جے پی کی اتحادی شیوسینا نے جریدے سامانا کے اداریئے میں بھارتی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے انتخابی مہم میں کہا تھا 56 انچ سینہ ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے جب کہ اب وزیراعظم نوازشریف 56 انچ سینہ دکھا رہے ہیں۔

شیوسینا کی جانب سے کہا گیا کہ اڑی حملے کے معاملے پردنیا کا کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں ، چین نے حملے کی مذمت کی اورنہ ہی 1971 میں بھارت کا ساتھ دینے والے روس نے پاکستان کے ساتھ جنگی مشقیں منسوخ کیں جس کے بعد بھارت کے دنیا میں تنہا ہونے کا خطرہ ہے اوربھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کوتنہا کرنے کی سازشیں لاحاصل ہورہی ہیں۔
شیوسینا نے کہا کہ مسلم ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، انڈونیشیا کی بھارت کے ساتھ پرانی دوستی اس کے باوجود وہ بھی پاکستان کو دفاعی ہتھیاروں کی پیشکش کررہا ہے جب کہ نیپال بھی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔


ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے سے متعلق اجلاس ہوا ہے جس میں اس معاہدے کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا تاہم اس دوران سند ھ طاس معاہد ے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری نریندرہ مشرہ ،نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈول اور سیکریٹری خارجہ جے شنکر نے شرکت کی جس میں سندھ طاس معاہدے کے قانونی ،سیاسی اور سفارتی پہلووں کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں اڑی حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کوختم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق سیکریٹری خارجہ کنول سبل نے کہا ہے کہ سندھ طاس بین الاقوامی معاہدہ ہے اور بھارت ذمہ دار ملک ہے اس لیے ہمیں بین الاقوامی سطح پر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ 1960میں پاکستانی صدر ایوب خان اور بھارتی وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے درمیان سند ھ طاس معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق دریائے بیاس،راوی اور ستلج کا کنٹرول بھارت کے پاس جبکہ پاکستان کا کنٹرول ذدریائے سندھ ،جہلم اور چناب پر رکھا گیا تھا ۔


ایمز ٹی وی(لاہور) پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سے دہلی جانے والی واحد ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس سروس پڑوسی ملک کی درخواست پر ایک روز کے لیے بند کرنے کے اعلان کے بعد بھارت کی سروس بحال رکھنے کی اپیل پر ٹرین معمول کے مطابق چلانے کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر انڈیا کی درخواست پر پاکستان کے علاقے لاہور سے بھارت جانے والی خصوصی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس سروس ایک روز کے لیے بند کردی گئی تھی تاہم بھارت نے سروس دوبارہ بحال رکھنے کی درخواست کردی۔

سی ای او ریلوے جاوید انور نے بھارتی دخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے پیر کے روز سمجھوتہ ایکسپریس سروس بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں بھارت نے 1 گھنٹے کے اندر بندش کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پاکستان سے سروس بحال رکھنے کی درخواست کی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے بھارت کی سروس بحال رکھنے کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس شیڈول کے مطابق چلائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیر کے روز سروس بحال رہے گی اور خصوصی ٹرین پاکستان کے علاقے لاہور سے بھارتی علاقے امرتسر روانہ ہوگی‘‘۔

یاد رہے پاکستان سے بھارت آنے جانے کے لیے خصوصی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس چلائی جاتی ہے جو لاہور کے راستے بھارت میں داخل ہوتے ہوئے اٹاری اسٹیشن پہنچتی ہے، وہاں پہنچنے کے بعد مسافروں کی امیگریشن کا عمل اور سامان کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے بعد ازاں ٹرین بھارت کے دارالحکومت روانہ ہو جاتی ہے۔

Samjhota-2

سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں کی امیگریشن اٹاری کے مقام پر ہوتی ہے تاہم پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد واہگہ بارڈر کے قریب تفتیش کے بعد مسافروں کو پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے


ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)امریکا نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل کا حل تشدد کے بجائے سفارتکاری کے ذریعے نکالیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کا حل تشدد کے بجائے سفارتکاری سے نکالیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اس سلسلے میں اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک ایسی پیش رفت جاری رکھیں گے جس سے خطے میں استحکام آئے گا۔
ترجمان وائٹ ہاوس نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھرمیں جہاں دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں۔ موجودہ صورت حال مں پاکستان اور بھارت کے وائٹ ہاؤس سے رابطے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یا نئی دلی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، اس حوالے سے مزید وضاحت کے لئے محکمہ خارجہ سے پوچھا جائے۔


ایمز ٹی وی(لاہور) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کر رہا ہے اور اگر سری نگر میں سکون نہیں ہے تو نئی دلی میں بھی چین نہیں ہو سکتا۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم ہمیں تنہا کرنے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن دنیا میں ظلم کرنےوالا تنہا ہوتا ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظلم و ستم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے غصے کو ٹھنڈا کرے اور مقبوضہ کشمیر میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اگر سری نگر میں چین نہیں ہو گا تو نئی دلی میں بھی چین نہیں ہوگا۔


پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان 30 ستمبر کو رائیونڈ میں میلا سجائیں گے اور اکتوبر میں خالی ٹھیلا۔ انھوں نے کہا کہ اپنی سیاست اور سیاسی جماعت کا بیڑہ غرق کرنے کا جو ہنر عمران خان کے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں۔

پاکستان صحت کے شعبے میں پھر پیچھے رہ گیا ایمز ٹی وی (صحت) نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی کے عنوان سے جائزہ کا افتتاح ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا۔ مطالعے میں تمام ممالک کی ترتیب صفر سے 100 تک کے انڈیکس اسکور کے ذریعے کی ہے۔ پاکستان کا اسکور بنگلہ دیش اور موریطانیہ کے ساتھ 38 ہے جو ہندوستان سے 6 درجے جبکہ ایران سے کئی درجے کم ہے۔ آغاخان یونیورسٹی سینٹر فار ایکسی لینس ان ویمن اینڈ چائلڈ ہیلتھ کے بانی ڈائریکٹر اور اسٹڈی کے شریک مصنف پروفیسر ذوالفقار بھٹہ کا کہنا تھا کہ 'یہ مطالعات پاکستان کے لیے تنقیدی لحاظ سے بہت اہم ہے تاکہ وہ اس کی مدد سے موجودہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ صحت اور ایس ڈی جی سے متعلق اہداف حاصل کرسکتے ہیں'۔ مطالعے کے مطابق نظام میں وسعت، خاندانی منصوبہ بندی تک باآسانی رسائی، نومولود اور 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات میں کمی سمیت کئی امور میں بہتری ایس ڈی جی میں بہتر پوزیشن کے لیے مددگار ہیں۔ دوسری جانب ہیپاٹائٹس بی، بچوں میں موٹاپا، جرائم اور الکوحل کا استعمال کی حالت دگرگوں ہو چکی ہے۔ آئس لینڈ 85 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا بالترتیب 82 اور 81 پوائنٹس حاصل کرکے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہیں جبکہ افغانستان نچلی سطح پر موجود 10 ممالک میں شامل ہیں اور وسطی افریقی ریاستیں کم تر سطح کے 20 ممالک کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔ کینیا کی ایس ڈی جی میں اسکور کی پوزیشن 2000 سے 2015کے دوران 33 سے 40 درجے کے ساتھ بہتر ہوئی ہے۔ اسٹڈی کے نتائج میں آمدنی، تعلیم اور پیدائش کی شرح کو صحت کی بہتری کے طورپر بھی اجاگر کیا گیا ہے اور ان معاملات پر صرف سرمایہ کاری کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔ ممالک انفرادی طور پر اپنے اہداف کے حصول میں متحرک ہیں جس کی ایک مثال سروے میں شامل اکثر ممالک میں شرح اموات ایک لاکھ کی پیدائش کی تناسب میں 70 اموات ہیں جو ایس ڈی جی کے اہداف کو موثر طور پر چھو رہا ہے، اس کے برعکس کوئی بھی ملک بچوں میں موٹاپے کے خاتمے یا ایچ آئی وی اور تپ دق جیسے متعدی امراض کو جڑ سے ختم کرنے کے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔