منگل, 30 اپریل 2024

Displaying items by tag: india

ایمز ٹی وی (کھیل) بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے آئندہ آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں نہ کھیلنے کی دھمکی دی ہے، جس پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل عثمان واہلہ کا کہنا ہے انوراگ ٹھاکر بارڈر پر جاکر سرجری کریں، ہمیں بھی بھارت کے ساتھ نہیں کھیلنا ہے۔

بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔بی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پاکستان کے کرکٹر میڈیا پر آکر بھارت کے خلاف بات کرتے ہیں۔

اگر امریکا اور روس اولمپکس کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں ،تو بھارت بھی آئندہ سال آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل عثمان واہلہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتا تو ہم بھی بھارت کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتے۔انہوں نے انوراگ ٹھاکر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بارڈر پر جاکر سرجری کی کوششیں کریں ۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی نمائش پر غیر یقینی صورتحال طاری ہوگئی۔ پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں انوشکا شرما، رنبیر کپور اور ایشوریہ رائے کے ساتھ کام کیا ہے ۔فلم کی نمائش کے لئے 28 اکتوبرکی تاریخ دی گئی ہے ۔

اداکارہ ماہرہ خان نے فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردارنبھایا ہے جس میں فرحان اختر اور نواز الدین صدیقی بھی شامل ہیں۔پاکستان میں سینمامالکان نے بالی ووڈ فلموں کی نمائش پرپابندی لگا دی ہے ۔دوسری طرف انتہا پسند ہندوتنظیمیں بھار ت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی نمائش روکنے کے لئے احتجاج کررہی ہیں اورفلمسازوں کودھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ان حالات میں بھارتی فلموں میں کام کرنے والے فنکارشدیدپریشانی کاشکارہوچکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کا سامنا کرنے سے گریزاں بھارت نے آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی سے ’ راہِ فرار ‘ کا عندیہ دے دیا ، جس کیلیے لودھا کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو جواز بنایا ہے۔

کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرانوراگ ٹھاکر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے لودھا کمیشن کی پیش کردہ اصلاحات کا مطالبہ بھارت کو آئندہ سال انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے محروم کر سکتا ہے۔ 15 دن تک کرکٹ نہ کھیلنے کی پابندی لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کو آرام کا موقع فراہم کرنا ہے، بی سی سی آئی نے کہاکہ اس وقفے کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان کے ساتھ ہمیں کرکٹ کیلنڈر کو دوبارہ شیڈول کرنے جیسی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، ٹھاکر نے کہا کہ لودھا کمیشن سفارشات کی روشنی میں ہمیں آئی پی ایل سے پہلے اور بعد 15 دن کا وقفہ دینا ہو گا۔

لیگ سے قبل آسٹریلیا کے ساتھ سیریز ہے اور بعد میں چیمپئنز ٹرافی ہوگی، موجودہ صورتحال میں ہمیں آئی پی ایل اور چیمپئنز ٹرافی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، بی سی سی آئی نے گذشتہ دن ہونے والے اپنے اہم اجلاس میں ٹیم کو 15 دن کا وقفہ دینے کے ساتھ اہم سفارشات کو مسترد کردیا تھا، اس پر بھارتی سپریم کورٹ کے جج جسٹس ٹھاکر نے برہمی کا اظہار کیا تھا، بھارتی بورڈ اس معاملے پر 6 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں ایک رپورٹ عدالت میں پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کو لودھا کمیٹی نے تجویز پیش کی تھی کہ انڈین پریمیئر لیگ 2017 کے بعد 15 دن تک ٹیم کا کوئی میچ نہ رکھا جائے، بورڈ نے اس کی مخالفت کر دی تھی، آئی پی ایل فائنل کے چند دن بعد ہی یکم جون سے چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہو جائے گا،موجودہ حکم نامے پر عمل کرنے کی صورت میں بھارت آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) بالی ووڈ انڈسٹری بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے جہاں کچھ فنکاربھرپورحمایت کرتے نظرآتے ہیں جب کہ کچھ فنکارشدید تنقید اورمخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم بجرنگی بھائی جان میں اپنی بہترین اداکاری سے مشہورہونے والے اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظرپاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑ دینا چاہیئے۔ بالی ووڈ انڈسٹری بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے جہاں کچھ فنکاربھرپورحمایت کرتے نظرآتے ہیں جب کہ کچھ فنکارشدید تنقید اورمخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم بجرنگی بھائی جان میں اپنی بہترین اداکاری سے مشہورہونے والے اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظرپاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑ دینا چاہیئے۔ نواز الدین صدیقی نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان موجودہ صورتحال خاصے کشیدہ اورنازک ہیں جس کے بعد پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑ دینا چاہیئے۔ اس پر صحافی کی جانب سے مزید پوچھا گیا کہ ان کے جواب کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس فہرست میں شامل نہیں ہیں جو پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کی حمایت کررہے ہیں۔ جواب دیتے ہوئے اداکارکا کہنا تھا کہ میری بات کا ہرگزیہ مطلب نہیں ہے کہ میں کس کے ساتھ ہوں یا نہیں تاہم یہ ملک کا معاملہ ہے اور بھارت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ واضح ر ہے کہ نوازالدین صدیقی نے فلم “بجرنگی بھائی جان” میں ایک پاکستانی رپورٹرکا کردار نبھایا تھا جو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (کھیل) ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلر محمد انعام بٹ نے 90 کلوگرام کیٹگری بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ویتنام میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلر محمد انعام بٹ نے 90 کلوگرام کیٹگری میں ایرانی پہلوان کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا، ریسلر محمد انعام بٹ نے ایرانی پہلوان کو0-3 سے شکست دی جس کے بعد پاکستان کے پاس ایشین بیچ گیمز میں گولڈ میڈل کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی پہلوان نذیر نے سلور میڈل حاصل کیا تھا جب کہ ایشین کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

ایمز ٹی وی (کھیل) بھارت نے نیوزی لینڈ کے گرد شکنجہ کس دیا، میزبان ٹیم نے روہت شرما کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت کولکتہ ٹیسٹ کی دوسری باری میں 8 وکٹ پر 227رنز جوڑکر مجموعی سبقت کو 339 رنز تک پہنچادیا، وردھیمان ساہا39 اور بھونیشور کمار8 پر ناٹ آؤٹ ہیں، کیوی پیسر مچل سینٹنر اور میٹ ہنری نے 3،3 شکارکیے۔

پوزیشن مضبوط ہوگئی، میزبان ٹیم نے تیسرے دن کا کھیل مکمل ہونے پر 8 وکٹ پر 227 رنز جوڑکر مجموعی سبقت کو 339 تک پہنچادیا، روہت شرما نے 82 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، انھوں نے ناقابل شکست وردھیمان ساہا کے ہمراہ 103 رنز کی شراکت بھی قائم کی، کیوی سیمرز نے بھارتی ٹاپ آرڈر کے قدم جمنے نہیں دیے، ہنری نے پجارا (4) کو ایل بی ڈبلیو کیا، تاہم ٹی وی ری پلے کہانی کا دوسرا رخ پیش کررہے تھے، مرلی وجے 7 رنز بناکر ہنری اور گپٹل کے گٹھ جوڑکاشکار بنے، بولٹ نے شیکھردھون (17) کو اپنے جال میں پھانس لیا، اجنکیا راہنے 1 رن بناکرپویلین واپس ہوئے، اسوقت میزبان ٹیم کی ابتدائی چار وکٹیں 43 رنز پر گر پڑیں تھیں۔

تاہم کپتان کوہلی نے 45 رنز بناکر برتری کو مستحکم کیا، وہ بھی بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، تاہم اس کے بعد روہت شرما نے وردھیمان ساہا کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلیے 103رنزکی شراکت قائم کرکے کیوی بولرز کی ابتدائی کامیابیوں کو گہنادیا، روہت نے 9 چوکوںاور 2 سکسر کی مدد سے 82 کی اننگز کھیلی، ساہا 54 پر ناٹ آؤٹ ہیں، بھونیشور 8 رنز کے ساتھ وکٹ کے دوسرے اینڈ پر موجود ہیں، مچل سینٹنر اور میٹ ہنری نے 3،3 شکار کیے، اس سے قبل کیوی ٹیم بھارتی مجموعے 316 کے جواب میں 204رنز تک محدود ہوگئی، بھارت کو 112رنز کی سبقت ملی، جیتن پٹیل 47 رنز بناکر نمایاں رہے، واٹلنگ 25 اور ویگنر10رنز بناکر میدان بدر ہوئے، بھونیشورکمار نے 5 جبکہ محمد شامی نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔


ایمزٹی وی(نیویارک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت جاری رکھی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی بلکہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور شیلنگ کی ہے، پاک فوج نے دراندازی کرنے والے ایک بھارتی فوجی کو زندہ پکڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کا علاقہ خالی کروا لیا ہے اور اس قسم کی اطلاعات ملی ہیں کہ بھارتی فوج کے ٹینٹ ایل او سی پر پہنچ گئے ہیں، عالمی برادری سے اپیل ہے کہ بھارت کو کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رکھے، اگر بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ملیحہ لودھی نے کہا وزیراعظم نواز شریف نے بارہا بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی مگر وہاں سے ہر بار مذاکرات کی دعوت کو ٹھکرایا گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا اور اس حوالے سے مذاکرات پر راہ فرار اختیار کرنا چاہتا ہے۔
اس کے علاوہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے بھی ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ سلامتی کونسل کے اراکین کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کر کے انہیں بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کریں گی۔


ایمزٹی وی(نیویارک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کشیدگی ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں جب کہ دونوں ممالک کی افواج بھی آپس میں رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہے۔

ایمز ٹی وی (ممبی )خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے لیے بے تاب ہیں اور انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر سپراسٹار سلمان خان کےساتھ بڑے پردے پر جلوہ گرہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان کےساتھ 4سال بعدایک بار پھر باربی ڈول کتریہ کیف ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ کا اپنے اور سلمان خان کے رشتے کے حوالے سے کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ان کا اب تک کا سفر بہت اچھا رہا وہ ایک سپٹراسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں اور ہمشیہ باصلاحیت اداکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ ربی ڈول نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ مانتی ہیں کہ وہ ان سے بہت بہتر اداکار ہیں۔ باربی ڈول نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ مانتی ہیں کہ وہ ان سے بہت بہتر اداکار ہیں۔

میڈیا میں سلمان خان سے متعلق افواہیں تھیں کہ بالی ووڈ سلطان پہلی بار اپنی فلم میں 70سالہ بوڑھےشخص کا کردار نبھائیں گے تاہم اداکارہ نے ان تمام تر افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 2012 میں سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر نے باکس آفس پر300 کروڑ سے زائد کما کر تہلکہ مچادیا تھا۔


ایمزٹی وی(مظفرآباد) بھارتی فوج نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی فوج نے ایل او سی پر پونچھ بٹل اور دودھنیال سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ بھارتی فوج نے ناطر لچیال کی سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ وادی لیپا میں منڈا کنڈی کے مقام پر فائرنگ کی گئی جب کہ وادی نیلم میں برنالہ کے جھپ سیکٹر اور وٹالہ کے مقام پر بھی بھارتی افواج کی جانب سے شدید فائرنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث وادی نیلم میں بڑی تعداد میں سیاح محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے جب کہ فائرنگ اور گولہ باری کے باعث آبادی شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بارہا بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد پاکستانیوں کو شہید اور املاک کو نقصان پہنچا چکا ہے۔