منگل, 30 اپریل 2024

Displaying items by tag: india

بدھ, 26 اکتوبر 2016 11:27

سانحہ کوئٹہ بے نقاب ہوگیا

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ)وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،ڈی جی ایم آئی میجر جنرل ذکی ،ڈی جی ایم او ،آئی جی ایف سی ،وزیر داخلہ چوہدری نثار ،مشیر قومی سلامتی نا صر جنجوعہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے شرکت کی ۔اجلاس میں سانحہ کوئٹہ ، نیشنل ایکشن پلان پر عملد ر آمد کا جائزہ اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے غورکیا گیا ۔

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر حملے کا منصوبہ کہاں بنا یا گیا اور اس منصوبے پر عملدرآمد کیسے کیا گیا ،اس حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آئی ایس آئی کے کمانڈر نے بریفنگ دیتے ہوئے ساری کہانی بے نقاب کر دی ۔

۔اس موقع پرآئی ایس آئی کمانڈر بریگیڈئر خالد فرید نے اجلاس کو بتا یا کہ پولیس ٹریننگ کالج ہاسٹل پر حملے کا منصوبہ نئی دہلی میں تیار کیا گیا اور افغانستان میں ”را “کے نیٹ ورک کے سپرد کیا گیا ۔یہ منصوبہ افغانستان میں لشکر جھنگوی کے حوالے کیا گیا جس نے کوئٹہ میں اس پر عمل کیا ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں کی کڑی افغان این ڈی ایس سے ملتی ہے ۔این ڈی ایس سپین بولدک میں تربیتی کیمپ چلا رہی ہے۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی اور آئی ایس آئی کے مقامی کمانڈر نے شرکا کودہشت گردوں کے حملے اور فورسز کی کارروائی سے متعلق آگا ہ کیا ۔انہوں نے ایف سی اور فوج کے لائٹ کمانڈو یونٹ کے مشترکہ آپریشن کلین اپ کے بارے میں بھی آگاہ کیا

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان دہشتگردی کا مرکز اور انتہا پسندوں کی آماجگاہ ہے ،جہاں آر ایس ایس اور اس کی ہمنوا ہندو انتہا پسند تنظیموں نے ملک کے اندر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے جبکہ ہندو انتہا پسند وں کے زیر اثر بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلیک برنز میں ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم اور بریڈ فورڈ میں ممبران برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد ، ایم پی ناز شاہ ، جیو ڈتھ کمننز ، کونسل لیڈر بریڈڈ سوزن ہنچکلف ، سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق ، کونسلر محمد ندیم اور دیگر شخصیات سے گفتگو اور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت پاکستان پر ایٹمی حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔

ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی میں ہم بھارت سے دو چار قدم آگے نہ سہی ہم پلہ ضرور ہیں،پاکستان نے سفارتی محاذ پر‘‘ مشن کشمیر ’’کے نام سے جو مہم شروع کی ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے اور بھارت کو اس محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ،صدر سردار مسعود خان نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور تارکین وطن سے مطالبہ کیا کہ ایک برطانوی شہری کی حیثیت سے وہ یورپی یونین،انسانی حقوق کے اداروں ، اقوام متحدہ کو خطوط لکھیں اور سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار کیا جائے

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی فنکاروں ماہرہ خان اور علی ظفر کی بالی ووڈ فلمیں ’’ڈیئر زندگی‘‘ اور ’’رئیس‘‘ اب بغیر کسی تنازع کے ہندوستان میں ریلیز کی جاسکیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ اور علی ظفر کے ساتھ ان کی فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘ پر ہندوستان کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا ایم این ایس نے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔جب کہ کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس میں فواد خان نے ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔

اس سلسلہ میں ایم این ایس چترا پت سنہا کی جنرل سیکریٹری شالینی ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمیشہ یہی کہا گیا کہ ان فلموں کا آغاز اڑی حملے سے پہلے ہوا تھا، اس لیے اب یہ بات اچھی طرح سامنے آگئی ہے، لہذا ’اے دل ہے مشکل‘، ’رئیس‘ اور ’ڈیئر زندگی‘ کے علاوہ ہندوستان میں کوئی اور ایسی فلم ریلیز نہیں ہوگی جن میں پاکستانی فنکار شامل ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ، ایم این ایس اور پروڈیوسرز نے مل کر اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ اب پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مزید فلمیں نہیں بنائی جائیں گی۔

منگل, 25 اکتوبر 2016 15:20

بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ایمزٹی وی(کھیل) ملائشیا میں کھیلے جانے والے ایشین چیمپئن ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو روایتی حریف بھارت نے شکست دے دی ہے۔
ملائشیا کے شہر کوانتان میں جاری چوتھی ایشین چیمپئنز ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو بھارت نے 2 مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر تھیں جب کہ دوسرے کوارٹر میں بھارت کے پردیپ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کی جانب سے رضوان سینئر نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا اور پھر محمد عرفان نے گول کرکے پاکستان کی برتری 1-2 کردی۔

بھارتی کھلاڑی روپندر اور رمن دیپ نے گول کرکے بھارت کی برتری 2-3 کردی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) آج کل ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے پاکستان اور انڈیا کی جنگ سرحد پر نہیں بلکہ بالی وڈ میں لڑی جا رہی ہے۔ عجیب افراتفری کا سماں ہے۔ ہندو تنظیم ایم ایس این نے فلم 'اے دل ہے مشکل' کو مشکل میں ڈال کر فلمساز کرن جوہر کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔

ادھر پاکستان میں میڈیا کے نگراں ادارے پیمرا کی جانب سے سٹیلائیٹ ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر انڈین مواد نشرکرنے پر جمعے سے پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس طرح دونوں جانب سرحدوں پر کم اور فن و ادبی حلقوں میں زیادہ جنون نظر آ رہا ہے۔

بہرحال کرن جوہر کی مشکلیں اب آسان ہوتی نظر آ رہی ہیں کیونکہ انڈیا کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے فلم کی کامیاب ریلیز کا یقین دلوایا ہے۔ اس کے علاوہ اس دوران بالی وڈ کندھے سے کندھا ملا کر کرن جوہر کے ساتھ کھڑا رہا۔ البتہ انوپم کھیر جیسے چند 'دیش بھکت' ضرور سامنے آئے لیکن ان کی ایک نہ چل سکی۔

کرن جوہر کی فلم کی ریلیز کے لیے ماحول سازگار ہو رہے ہیں
اس سارے تماشے میں کسی نے اچھا کہا تو کسی نے برا لیکن بالی وڈ کے 'شہنشاہ' کہے جانے والے اداکار امیتابھ بچن خاموش تماشائی بنے رہے۔ اس بارے میں کئی دلچسپ بیانات بھی سامنے آئے۔

اداکارہ پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی 'قوم پرستی نہیں دھونس' ہے۔ پوجا نے اسے 'بلیئنگ' کا نام دیا جبکہ فلمساز دیباکر بینرجی نے اس پابندی کی کھل کر مخالفت کی۔ اداکار ابھے دیول نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر پابندی ہی لگانی ہے تو پاکستان کے ساتھ درآمد اور برآمد ابھی تک کیوں جاری ہے۔ فلم انڈسٹری کو نشانہ بنانا ناجائز ہے۔
افواہیں یا پبلیسیٹی

کبیر خان نے یہ تصویر پوسٹ کرکے افواہ کو مزید ہوا دی لیکن جب عامر خان کے اداکار بھانجے عمران خان سے اس بارے میں ردِ عمل جاننا چاہا تو انھوں نے اپنی رائے نہ دینے میں ہی عافیت سمجھی کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ کہیں انہیں بھی پاکستان جانے کا راستہ نہ دکھا دیا جائے۔ اور یوں بھی وہ اپنے ماموں عامر خان اور بالی وڈ کے دوسرے خانوں کا حال پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔ جہاں تک سلمان خان کا تعلق ہے تو ان کے بارے میں پھر خبریں یا افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

اب خبر یہ ہے کہ کبیر خان کے ساتھ فلم 'ٹیوب لائٹ' کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر سلمان کچھ زیادہ ہی مشورے دے رہے ہیں جو فلمساز کبیر خان کو پسند نہیں آ رہے اور اسی لیے دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ بہرحال جب یہ خبر کبیر خان تک پہنچی تو انھوں نے ٹوئٹر پر اس افواہ کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور سلمان ایک دوسرے سے منہ موڑ کر کھڑے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ اس طرح کی خبر کے ساتھ پلیز یہ تصویر لگائیں۔ سلمان خان کی فلم' ٹیوب لائٹ' اگلے سال ریلیز ہوگی اور تب تک اس طرح کی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ پبلسٹی کا یہ طریقہ بھی خاصا موثر ہے۔
ایشوریہ کا انداز

اے دل ہے مشکل میں ان دو اداکاروں کی کیمسٹری کا ذکر بڑھ چڑھ کر کیا جا رہا ہے
فلم 'اے دل ہے مشکل' میں رنبیر کپور اور ایشوریہ رائے کے درمیان کیمسٹری کے خاصے چرچے ہیں اور اس بات کی خاصی پبلسٹی بھی کی جا رہی ہے۔ لگتا ہے کہ یہ کیمسٹری اتنی اچھی اور اصلی تھی کہ ایش اور ابھشیک کی بیٹی آرادھیہ بھی کنفیوز ہو گئیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ایشوریہ کا کہنا ہے کہ 'ایک دن اچانک ان کی بیٹی آرادھیہ دوڑ کر پاپا کہہ کر رنبیر کے گلے لگ گئی کیونکہ رنبیر نے ویسی ہی جیکٹ اور کیپ پہن رکھی تھی جیسی ابھیشیک پہنتے ہیں۔'

لگتا ہے فلموں کی طرح پروموشن کے بھی سکرپٹ رائٹر ہوتے ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے فلمسازوں اورسینیما مالکان کو دھمکیاں دینے پر انتہاپسند ہندووں کی تنظیم مہاراشٹرا نو نیرمان سینا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ماورا حسین سڈنی میں ہونیوالے بھارتی کنسرٹ سے آئوٹ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے شدت پسند ہندووں کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فلمساز اورفلمی صنعت انتہاپسندوں کے لیے آسان ہدف ہے۔ انہوں نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی حمایت کی۔نصیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع نہیں ہوئے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے سرحدیں بند نہیں کیں، ایسے میں فنکاروں کو دھمکیاں دینا اور ان پر پابندی لگانا تکلیف دہ امر ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستانی گلوکار علی گل پیر بہترین ہنسی مذاق کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ وہ انتہائی منفرد طریقہ اختار کرتے ہوئے طنز و مزاح اور موسیقی کے ملاپ سے حالات حاضرہ کو معنی خیز انداز میں پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جس کی بہترین مثال ان کا ایک گانا ”وڈیرے کا بیٹا ہے“۔

اس گانے میں انہوں نے طنز و مزاح کے ذریعے پاکستان میں موجود ”وڈیرہ کلچر“ کی صحیح معنوں میں ’تشریح‘ کی۔ ان کی اس کاوش کو پاکستانیوں نے خوب سراہا اور انٹرنیٹ پر اس گانے کو 35 لاکھ 55 ہزار 675 بار دیکھا گیا۔ لیکن اس بار تو علی پیر گل نے ’اخیر‘ ہی کر دی ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کو لے کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ایک ایسا گانا تیار کیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے۔

”مودی تیری ماں کی۔۔۔“ نامی اس گانے میں علی گل پیر نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اس کے ساتھ ہی بھارت کو تمام پاکستانیوں کی جانب سے زبردست پیغام بھی دیدیا ہے۔ ذیل میں دی گئی ویڈیو میں علی گل پیر کا گانا سن کر آپ اتنا محظوظ ہوں گے کہ اسے اپنے دوستوں کیساتھ بھی ضرور شیئر کریں گے

ہفتہ, 22 اکتوبر 2016 14:15

بھارت کا ایک اور جھوٹا دعویٰ

بھارت کا ایک اور جھوٹا دعویٰ

ایمز ٹی وی (راول پنڈی) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر شکر گڑھ سیکٹر میں پاک فوج یا رینجرز کے اہلکار کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعویٰ قطعی جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان پاک فوج نے ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر شکر گڑھ سیکٹر کے مقام پے پاک افواج یا رینجرز کے اہلکار کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو قطعی طور پر جھوٹ قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل آصف سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو کنٹرول لائن یا ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ سے پاک فوج یا رینجرز کے کسی اہلکار کو نشانہ بنانے یا ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ بالکل جھوٹ ہے۔

بھارت کی طرف سے شکرگڑھ سیکٹر میں جمعہ کو ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی، جس کا پاکستان رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کی فائرنگ یا گولا باری سے پاکستان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔


ایمزٹی وی(کھیل)نیوزی لینڈ نے بھارت کو سیریز کے دوسرے ون ڈے میں چھ رنز سے ہرادیا اور پانچ میچز کی سریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ۔فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر 242 رنز بنائے۔کپتان کین ولیم سن 118 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ٹام لیتھم نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جواب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 236 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔کیدر یادیو 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔پانچ میچز کی سریز ایک ایک سے برابر ہے

راکے ایجنٹ گرفتار ،ملزمان کااہم انکشاف
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک اور منصوبہ ناکام ہو گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سیٹ اپ کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ را کے 20 سے زائد ایجنٹ کراچی میں داخل ہو گئے ہیں جس کے بعد کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملک مخالف منصوبوں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کے سیٹ اپ کے دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار را ایجنٹوں سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جن کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔