منگل, 30 اپریل 2024

Displaying items by tag: india

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ لاہور)پنجاب یونیورسٹی میں سقوط ڈھاکہ کے موضوع پر بغیر اجازت سیمینار کرانے پر طلباءگروپ اور سیکیورٹی گارڈز میں جھڑپ اور پتھراﺅ ہوا جس پر پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ اسلامی جمعیت طلباءکے کارکنوں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان بغیر اجازت سقوط ڈھاکہ کے موضوع پر سیمینار منعقد کرانے پر ہوئی۔ طالب علموں کی جانب سے منعقدہ سیمینار جاری تھا کہ اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ وہاں پہنچ گئی اور کہا کہ چونکہ یہ سیمینار یونیورسٹی حدود میں منعقد کیا جا رہا ہے اس لئے انتظامیہ سے اس کی اجازت لینا ضروری تھی تاہم ایسا نہیں کیا گیا اس لئے اسے روک دیا جائے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیمینار سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا کہ یہ کب ہو گا، کتنی دیر کیلئے ہو گا اور اس میں مقرر کون ہوں گے۔

طالب علموں نے موقف اختیار کیا کہ یہ ایک روٹین کا سیمینار تھا اور اس سے قبل بھی اس طرح کے سیمینار ہوتے رہے ہیں جن کیلئے انتظامیہ کی اجازت بھی نہیں لی جاتی رہی، یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے بات نہیں کی گئی۔ طلباءنے کہا کہ ہم اس جامعہ کے طالب علم ہیں اور ہمیں نصاب کے مطابق سرگرمی کرنے کیلئے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم سقوط ڈھاکہ سے متعلق سیمینار کر رہے ہیں جس میں طالب علموں کو سقوط ڈھاکہ سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے اور یہ سرگرمی بالکل نصاب کے مطابق ہے، غیر نصابی نہیں ہے۔

طلباءاور انتظامیہ اپنی اپنی ضد پر قائم رہے اور دونوں کے درمیان بات چیت کے 2 دور بھی ناکام ہوئے جس کے بعد طلباءنے پتھراﺅ شروع کر دیا اور جواب میں سیکیورٹی گارڈزگ نے بھی پتھراﺅ شروع کر دیا اور یوں پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) امریکی یونیورسٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی بڑی وجہ ٹوائلٹ کی عدم دستیابی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 30 کروڑ خواتین کو ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں جس کی فراہمی سے خواتین کو تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن نے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں بڑے بڑے ہالی وڈ اداکاروں کو پچھاڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر جگہ بنالی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور جہاں تک ہریتھک کی خوبصورتی کی تعریف کی جائے تو اس میں انہوں نے بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کی جانب سے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ہریتھک روشن کو دنیا کا تیسرا خوبصورت ترین مرد قرار دیا گیا ہے، فہرست میں ہالی ووڈ کے دل کی دھڑکن کہلائے جانے والے بریڈ پٹ اور جانی ڈیپ کو بھی ہریتھک نے خوبصورتی میں پیچھے چھوڑدیا ہے،فہرست میں پہلے نمبر پر ٹام کروز اور دوسرے پر روبرٹ پیٹیسن ہیں۔

دوسری جانب ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی تعریفوں پر خوش نہیں ہوتے کیونکہ وہ چہرے کی خوبصورتی سے زیادہ ارادوں اور خیالات پر یقین رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے انسان خوبصورت بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کی جانب سے خوبصورت ترین افراد کی فہرست میں شامل کرنا صرف ایک تعریف ہے نہ کہ کوئی کامیابی۔

 

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی) بھارت نے چین پاکستان تعلقات میں رخنہ اندازی کیلیے زبردست سفارتی کوششیں شروع کر رکھی ہیں اور اس کا تازہ ترین اظہار نئی دہلی میں بھارت چین مشترکہ تھنک ٹینک کا انعقاد تھا ۔
جس میں بھارتی رہنماؤں نے چین کو پاکستان سے بدظن اور بھارت کی جانب راغب کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر نے چین سے کہا کہ اس کیلیے ایک ’میچوئر‘ دوست کسی ’ہسٹیریازدہ‘ شراکت دار سے کہیں زیادہ قابل قدر ہے۔اپنے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اور چین ایک مرتبہ پھر سے بین الاقوامی مینوفیکچرنگ کا مرکز بن جائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکبر کے یہ ریمارکس چین کو ایک بالواسطہ پیغام تھا جس میں انھوں نے چین کے ’تمام موسموں کے ساتھی‘ پاکستان کے حوالے سے بھارتی تشویش کا اظہار کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ جنگ نہیں بلکہ امن اور پیار چاہتے ہیں‘بھارت میں جاکر بھی ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہی بلند کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہوں گی۔

بھارت کے شہر دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بطور جج کے فرائض سرانجام دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ بھارت کے انتہا پسند ہندووں کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے لوگ جنگ نہیں بلکہ امن اور پیار چاہتے ہیں ۔

میری دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں اس لئے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بطور سفیر جہاں بھی جاوں اپنی ارض پاک کا نام روشن کروں اور دنیا بھر میں اس مثبت تصویردوں۔

 

منگل, 13 دسمبر 2016 13:20

سموگ سے نمٹنے کی تیاری شروع

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیا کے دارالحکومت دہلی کی فضا کو صاف کرنے کے لیے امریکہ انڈیا اور سنگاپور کے سائنسداں ایک نادر تجربہ کر رہے ہیں۔

امریکہ کی معروف یونیورسٹی ایم آئی ٹی میں ایروناٹیکل انجینیئر اور فضائي آلودگی کے سائنسداں موشے المارو نے  بتایا کہ اس تجربے سے دنیا بھر میں سموگ میں کمی لانے کی نئی ٹیکنالوجی کامیابی کے ساتھ رائج کی جا سکتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس میں ناکارہ یا ریٹائرڈ طیاروں اور جیٹوں کے انجن کا استعمال کیا جائے گا اور اس سے دوسرے بہتیرے اخراج کرنے والے نظام میں بہتری لائی جا سکے گی۔

دہلی اس تجربے کے لیے مناسب جگہ ہو سکتی ہے جہاں تقاریب اور تہواروں میں پٹاخوں کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے، شہر کے غریب کوڑے کرکٹ جلاتے ہیں، شہر کے مضافات میں فصلوں کی جڑوں کو جلایا جاتا ہے، گاڑیوں کے اخراج اور تعمیرات کے دھول گرد ہیں جس سے دہلی کی فضا گدلی نظر آتی ہے۔

جاڑوں میں تو حالات مزید خراب ہو جاتے ہیں۔ گذشتہ ماہ تو حالات بہت خراب ہو گئے تھے، سموگ کی وجہ سے اسکول بند کر دیے گئے، تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی، لوگ ماسک پہننے پر مجبور ہو گئے اور بعض جگہ تو انھیں گھر سے ہی کام کرنے کے لیے کہا گيا۔

ایسے اقدامات اس لیے کیے گئے کہ پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے ذرات پی ایم 2۔5 عالمی صحت کی تنظیم کے معیار سے 90 گنا اور انڈیا کی وفاقی حکومت کے معیار سے 15 گنا زیادہ ہو گئی تھی۔

یہ تجربہ دہلی میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر میں کیا جائے گا اور ایک ریٹائرڈ جیٹ انجن کو وہاں ٹریلر پر رکھا جائے گا۔ اس تجربے کے اخراج کا منہ آسمان کی جانب ہو گا اور انجن دھواں نکلنے کے پاس رکھ کر چلایا جائے گا۔

انجن کے چلنے سے اخراج کی رفتار 400 میٹر فی سیکنڈ ہو گی جو کہ تقریباً آواز کی رفتارکے برابر ہو گئی۔

 

 92945784 87317765 ce46 4352 8d74 986037742acb

 

اس ترکیب سے بجلی گھر کے اخراج کو زیادہ اونچائی پر پہنچایا جا سکے گا۔ اتنی اونچائی پر کہ وہ ٹھنڈا ہو کر سموگ نہ بن سکے۔

یہ ایگزاسٹ انجن ایک چمنی کی طرح کام کرے گا اور سموگ کو کھینچ کر اسے یہاں کی فضا سے باہر کر دے گا۔

خیال رہے کہ دہلی دنیا کے ان چند شہروں میں ہے جس کی فضا زہریلی قرار دی گئی ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ نے تو اسے 'گیس چیمبر' سے تعبیر کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ایک طیارے کے جیٹ انجن کے ذریعے ایک ہزار میگا واٹ والے بجلی گھر کے اخراج سے نمٹا جا سکتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے بادشاہ کیلئے ’رئیس‘ بننا مشکل ہوگیا، شاہ رخ خان نے بھی انتہا پسندی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، فلم ’رئیس‘ کی ریلیز سے پہلے راج ٹھاکرے سے ملاقات کی، تحفظات دور کیے، آئندہ پاکستانی فنکاروں کو فلم میں نہ لینے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

پاکستان فوبیا کا شکار ہندو انتہا پسند ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کے خلاف زہر اگلنے لگے،فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی طرح ماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘ کی ریلیز پر بھی دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں، اس دہشت اور انتہا پسندی کے سامنے شاہ رخ خان کو بھی گھٹنے ٹیکنے پڑے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اتوار کی شام راج ٹھاکرے سے ملاقات کی اور فلم کی پروموشن کیلئے ماہرہ خان کے بھارت آنے کی خبروں پر صفائیاں دیں، ساتھ ہی آئندہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

دوسری طرف شیو سینا نے مودی جی کو اچھوتا مشورہ دے ڈالا، ہندو انتہا پسند جماعت کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بال ٹھاکرے سے متاثر تھے، وزیراعظم نریندر مودی ڈونلڈ ٹرمپ سے کچھ سیکھیں، ٹرمپ کی طرح اعلان کریں کہ بھارت میں صرف بھارتیوں کو ہی نوکری ملے گی۔

شیو سینا نے مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ پالیسی نافذ کریں کہ بھارتی فلم انڈسٹری اور ٹی وی میں بھی پاکستانی فنکاروں یا پاکستانی ٹیکنیشنز کو کام نہیں دیا جائے اور جو ایسا کرے گا وہ بھارت کا دشمن کہلائے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(بیجنگ) چین نے بھارت کے مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے اور نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ان دونوں معاملات پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک بھارت کا نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت اور مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالوانے کا تعلق ہے تو چین کا ان دنوں معاملات پر وہی پرانا موقف ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس سے قبل بھی چین نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کے حوالے سے بھارت کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دوٹوک جواب دے چکا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی)دہلی کورٹ نے بھارتی سابق ایئرچیف کو 14دسمبر تک ریمانڈ پر سی بی آئی کے حوالے کر دیاہے
۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ایئر چیف ایس پی تیاگی کو ہیلی کاپٹر معاہدے میں 3600کروڑ روپے کی کرپشن کے کیس میں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ان کے کزن سنجیو عرف جولی تیاگی اور تاجر گوتم کھیتان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔جس کے بعد انہیں آج عدالت میںپیش کیا گیا ۔

 

 

 


ایمزٹی وی(واشنگٹن) امریکا نے بھارت کو اپنا بڑا اوراہم دفاعی اتحادی قرار دے دیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے نئی دلی میں اپنے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر سے ملاقات کی، دونوں نے خطے کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کو کسی کی سرپرستی نہ ملنا یقینی بنایا جائے۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی وزیر دفاع نے بھارت کو اپنا بڑا دفاعی اتحادی قرار دیا ہے۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔