منگل, 30 اپریل 2024

Displaying items by tag: india

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وفاق نے ملک کی خارجہ پالیسی کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے گائیڈ لائنز طے کرلی ہیں۔خارجہ پالیسی آئندہ حکمت عملی کی گائیڈ لائنز میں طے کیا گیا ہے

پاکستان کسی بھی ایسے عالمی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا جو کسی بھی ملک کے خلاف ہویا عالمی امن کیلئے نقصان دے ہو۔پاکستان کسی بھی ملک کی ”ڈومورپالیسی “کو قبول نہیں کرے گا۔ پاکستان

اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات ”متوازن پالیسی “ کے تحت ہی قائم رکھے جائیں گے اور موجودہ تعلقات کووسعت دینے کیلئے تمام سفارتی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی ”مذاکراتی پالیسی“ کو جاری رکھے گا۔ پاکستان کی جانب سے اسلامی ممالک کے درمیان مسائل کو او آئی سی کے پلیٹ فارم سے حل کرانے کیلئے

بھی اپنی جاری کوششوں کو مذید تیز کیا جائے گا۔پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی تنظیم کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دے گا اور ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔

پاکستان عالمی سطح کے مسائل حل کرانے میں اپنا سفارتی کردار براہ راست مداخلت نہ کرنے کی پالیسی کے تحت ادا کرے گا۔خارجہ پالیسی کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے گائیڈ لائنزوفاقی حکومت کے حکام نے اعلیٰ ترین سطح پر کی گئی مشاورت میں طے کی ہیں۔

وفاقی حکومت کے اہم ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اعلی حکومتی سطح پر کی جانے والی مشاورت میں خارجہ پالیسی کے تمام پہلوں، پاک بھارت حالیہ کشیدگی ،بھارت کی پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر کیے جانے والے پروپیگنڈے،

بھارت کی پاکستان میں مداخلت خصوصا ”را“ کی جانب سے بعض تنظیموں کو سپورٹ کرنے، افغانستان میں قیام امن ،نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مستقبل کے تعلقات ،عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں اور اسلامی ممالک کے مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بنگلور میں سال نو کے موقع پر نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے والے واقعات کے بعد بولی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک ویڈیو ریلیز کی، جس میں انہوں نے اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اکشے کمار نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ لکھا کہ 'بنگلور میں ہوئے واقع سے مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہم پیچھے جارہے ہیں، انسان سے جانور بن رہے ہیں، بلکہ حیوان، کیوں کہ جانور بھی ہم سے بہتر ہیں، یہ شرمناک واقعہ ہے'۔

اکشے کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ 'آج اپنے انسان ہونے پر شرم آرہی ہے، میں ایک بیٹی کا باپ ہوں، جو سماج اپنی عورتوں کو عزت نہیں دے سکتا اسے انسانی معاشرہ کہنے کا حق نہیں ہے، اس سے زیادہ شرمناک بات یہ ہے کہ کچھ لوگ راہ چلتے لڑکیوں کو ہراساں کیے جانے کی بھی جواز دیتے ہیں، لڑکی نے چھوٹے کپڑے پہنے کیوں؟ یا وہ باہر گئی کیوں، شرم کرو یار'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'چھوٹے لڑکی کے کپڑے نہیں آپ کی سوچ ہے، یہ بدتمیزی کرنے والے لوگ ہم سب کے بیچ میں سے ہی ہیں، ابھی بھی وقت ہے سدھر جاو کیوں کہ جس دن لڑکیوں نے جواب دیا عقل ٹھکانے آجائے گی'۔

واضح رہے کہ بنگلور میں سال نو کے جشن کے موقع پر خواتین کو نشے میں دھت افراد کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے۔

کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے بیان میں کہا تھا کہ 'ہمارے معاشرے نوجوان مغربی تہذیب اپنا رہے ہیں، ہمارے نوجوانوں کی نہ صرف سوچ مغربی ہے بلکہ ان کا لباس بھی مغربی ہے لہٰذا ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں'۔

اس ہی حوالے سے اکشے کمار نے تمام لڑکیوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ' آپ کسی بھی حال میں خود کو لڑکوں سے کم نہ سمجھے، آپ کو ڈرنا نہیں ہے، اپنا بچاؤ کرنا سیکھو، اور اگلی بار کوئی آپ کو کپڑوں پر مشورہ دینے کی کوشش کرے تو اسے کہیں کہ وہ اپنے کام سے مطلب رکھے'۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کشمیریوں، فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی ادائیگی کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق استصواب رائے اور حق خود ارادیت کی ادائیگی کے بغیر جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے خطے بدامنی کی آگ میں جھلستے رہیں گے۔

ٹی این ایف جے کشمیر کونسل کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نا گفتہ بہہ حالت سے توجہ ہٹانے کیلئے سرحدوں پر اشتعال انگیزیاں اور کراچی وبلوچستان میں دہشتگردی میں پوری طرح ملوث ہے جسکے جاسوس اور دہشتگرد رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس، چین اور پاکستا ن پر مشتمل سہ فریقی اتحاد سے عالمی سرغنے اور اُس کے پٹھو بھارت پر لرزہ طاری ہے ۔ حکومت بھارتی جارحیت کو عالمی فورموں پر بے نقاب کر کے دنیا کو بتائے کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کا واحد حل استصواب رائے اور حقِ خود ارادیت کی ادائیگی ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل منیجر یوسف ہارون کے مطا بق ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے این اوسی مل گیا ہے۔

بلائنڈ ورلڈ کپ 12 فروری سے31 جنوری تک بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، ویسٹ انڈیز ، بنگلادیش، نیپال، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

یوسف ہارون کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 28 جنوری کو بھارت پہنچے گی.

 


ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے،ہم پڑوسیوں کو تبدیل نہیں کر سکتے ، ہمیں ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔


وزیرمملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔ہم پڑوسیوں کو تبدیل نہیں کر سکتے ، ہمیں ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے لیکن ہمیں اپنی آنکھیں کھول کر ان سے نمٹنا ہوگا ،


ہم چاہتے ہیں کہ امن ہو اور مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ ایم جے اکبر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پڑوسیوں کی پالیسی کے تحت پاکستان کے ساتھ بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوششیں کیں حالانکہ پڑوسی ملک میں مذاکرات کی بحالی کی کوششوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں کی گونج میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اسے روکنے کی ضرورت ہے ، آگے بڑھنے کے لئے اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔

 

ایمز ٹی وی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی کے بعد اب پونا میں بھی موٹر سائیکلوں کےلئے سی این جی کٹ پیش کردی گئی ہے جو 2 سی این جی سلنڈروں پر مشتمل ہے جبکہ ہر سلنڈر کی گنجائش 1.2 کلوگرام ہے۔

موٹر سائیکل میں سی این جی کٹ نصب ہونے کے بعد وہ 1 کلوگرام سی این جی میں 120 سے 130 کلومیٹر تک جاسکے گی جبکہ سی این جی کا خرچ صرف 60 پیسے فی کلومیٹر ہوگا۔ بھارت میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی اس موٹر سائیکل سی این جی کٹ کی قیمت تقریباً 60 ہزار روپے ہے۔

بھارت وہ پہلا ملک نہیں جس نے موٹرسائیکلوں کےلئے سی این جی کٹ تیار کی ہے، اس سے قبل مصر اور لاطینی امریکا کے ممالک بھی موٹر سائیکلوں کےلئے سی این جی کٹس تیار کرچکے ہیں جو وہاں کامیابی سے استعمال ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں آلودگی کا مسئلہ قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے جسے حل کرنے کےلئے وہاں کی وزارت برائے ماحولیات مختلف کوششوں میں مصروف ہے۔ موٹر سائیکلوں میں سی این جی کٹ کی تنصیب بھی ان ہی کوششوں کا حصہ ہے جس کا آغاز جولائی 2016 میں دہلی سے کیا گیا تھا جب کہ اب پونا وہ دوسرا بھارتی شہر بن گیا ہے جہاں سی این جی والی موٹر سائیکلیں چلائی جارہی ہیں۔

 


ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ملک بھر کے لیے سب سے زیادہ خوش کردینے والی خبر آگئی ،محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کی نوید سنادی ،پہلے مرحلے میں شمالی علاقہ جات میں ابر کرم برسے گا اور پھر اللہ کی رحمت میدانی علاقوں کا رخ کرے گی جس سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھیں گے ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان نیو کلیئر تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوگیا
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے بتا یا ہے کہ بارشیں خوشخبری لے کر آرہی ہیں اور کل سے شمالی علاقہ جات سے بارشوں کا آغاز ہو گا ،پہلی بارش چترال میں ہو گی جس کے بعد اگلے چار پانچ روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے


اور خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بھی ہلکی ہلکی بارش ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وسطی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ،دروش ،آزاد کشمیر،مری اور گلیات میں برف باری ہو گی جبکہ پانچ اور چھ جنوری کو ژوب اور کوئٹہ میںبارشیں اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی ۔ ڈی جی میٹ نے کہا کہ خشک موسم سے متاثرہ فصلوں میں بارش سے جان پڑ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے سلسلے کے بعد ٹھنڈی ہوائیں کراچی کا رخ کریں گی جس سے کراچی میں 8سے 10روز بعد درجہ حرارت کم ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس بار بہت زیادہ سردی پڑنے کا امکان نہیں ہے ۔ڈی جی میٹ نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران دھند کا سلسلہ کم ہو گا ۔


واضح رہے کہ ملک بھر میں دسمبر کے مہینے میں بھی بارشیں نہ برسیں جس کے باعث خشک اور سرد موسم سے مختلف قسم کی وبائی بیماریاں پھوٹیں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ،ایوان صدر اور فیصل مسجد سمیت ملک بھر کی مساجد میں بارشوں کے لیے نماز استسقاءادا کی گئی اور دعائیں بھی کی گئیں جو رنگ لے آئیں

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاکستان اور بھارت کے درمیان نیو کلیئر تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوگیا ۔نیو کلیئر تنصیبات کی فہرست کا یہ تبادلہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے ایک باہمی معاہدے کے تحت کیا گیا ہے تاکہ ایک دوسرے کی ایٹمی سہولیات پر حملہ نہ کیا جا سکے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیو کلیئر تنصیبات کی ان فہرستوں کا تبادلہ اسلام آباد اور نئی دہلی میں موجود سفارتی چینلز کے ذریعے ہوا ہے ۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کا معاہدہ 31دسمبر 1988میں ہوا تھا جس پر 27جنوری 1991پر عملدر آمد شروع ہوا،اس معاہدے کے تحت دونوں ملک جنوری کے پہلے روز ایک دوسرے کو اپنے ایٹمی تنصیبات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔معاہدے کے تحت دونوں ملک ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرست بھی فراہم کرتے ہیں

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی اور سرحدی جارحیت کے بعد آئی ٹی کے میدان میں دہشت گردی شروع کر دی، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستانی موبائل ہیک کرنے کی ناپاک سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

زرائع کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے واٹس ایپ ویڈیو کال آپشن کے ذریعے پاکستانی موبائل فون ہیک کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ممبئی سے پاکستانی سمارٹ موبائل فون ہیک کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے شہری واٹس ایپ ویڈیو کال کے کسی لنک کو کلک نہ کریں اور اگر کسی نے واٹس ایپ ویڈیو کا کوئی لنک کھولا ہے تو فوراً موبائل فون کو ریسیٹ کرا لیں۔ بصورت دیگر آپ کا سمارٹ فون غیرمحفوظ ہے۔ الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کو صرف گوگل پلے سٹور سے ہی انسٹال کیا جائے۔

 

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی بتائیں نوٹ بندی کے باعث 8نومبر سے اب تک کتنے لوگ جان سے گئے ؟
کانگریس کی یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ مودی اکاونٹس میں 24ہزار روپے رکھنے کی شرط ختم کریں ، اور رقم نکالنے پر عائدپابندی بھی ہٹائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مودی عوام کو مالی آزادی دیں ، کرنسی بندش سے متاثر کسانوں کے قرضے معاف کریں۔