منگل, 21 مئی 2024

Displaying items by tag: india

 

ایمز ٹی وی(لاہور) نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ اگر اس وقت میری تجاویز کو مان لیا ہوتا تو آج ہم لوڈشیڈنگ کے ناسور میں مبتلا نہ ہوتے۔ پاکستان نے ایٹمی صلاحیت 1983ءمیں ہی حاصل کرلی تھی اور اس وقت ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا لیکن افغان جنگ کے باعث جنرل ضیاءالحق نے اسے ملتوی کردیا۔
کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ 1998ءمیں اگرہم دھماکہ نہ کرتے تو ہندوستان ہمارے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، گلگت، سکردو تک قابض ہوجاتا۔ مجھے افسوس ہے کہ ہم ایٹمی قوت بننے کے باوجود اس سے استفادہ نہیں کرپائے۔ا گر اس وقت میری تجاویز کو مان لیا ہوتا تو آج ہم لوڈشیڈنگ کے ناسور میں مبتلا نہ ہوتے۔
حکومت نے میری صلاحیتوں کو ضائع کردیا حالانکہ میں ایٹمی بم بنانے میں اپنی 15فیصد صلاحیتیں استعمال کرسکا ہوں۔ا ملک میں آٹو موبائل فیکٹریاں قائم کی جاتی تو آج ہم امریکہ، چاپان اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوتے

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت )بھارت نے اپنا دفاع مضبوط کرنے کیلئے روس اور اسرائیل سے جنگی سازو سامان خریدلیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے اسرائیل اور روس سے 3 سو ارب ڈالر سے زائد رقم کے اینٹی ٹینک میزائلز، ٹینک انجن ، راکٹ لانچر اور دیگر اقسام کا جنگی سازو سامان خرید لیا ہے جو بھارت میں پہنچنا شرو ع ہو گیا جبکہ بھارت کی جانب سے سامان کے مزید آرڈر بھی تیار ہیں ۔ آنے والے دنوں میں پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی حکومت نے روس سے ہزاروں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ، ٹی 90ٹینکس کے انجن اور ٹینکوں کے پرزے، روسی ساختہ ٹی 90ٹینک اور راکٹ لانچرز سمیت مختلف اقسام کے سازو سامان کی خریداری کی گئی ہے جبکہ اسرائیل سے بھارتی نیوی کیلئے ہزاروں میزائلز ، جدید ترین بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں ۔ان میں بھاری شدت والے بم ، فوجیوں کی گاڑیوں اور ٹینکس کیلئے حفاظتی سازوسامان اور ، گرنیڈ لانچر بھی شامل ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) چین نے کہا ہے کہ پاک ، چین اقتصادی راہداری علاقائی امن اور ترقی کا منصوبہ کا ہے۔ چین نے یہ بیان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سی پیک کو بھارت کی علاقائی خودمختاری کے خلاف قرار دینے کے بیان کے بعد جاری کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رائے سینا مذاکرات کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” علاقائی روابط بہتر بنانے کیلئے علاقائی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔“ آنے والے دنوں میں پاکستان کےساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی سفیرسے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ ” دو بڑی ہمسایہ طاقتوں (جیسا کہ بھارت اور چین) کے درمیان اختلافات ہونا غیر معمولی نہیں تھا۔ ہمارے تعلقات، خطے میں امن اور ترقی کیلئے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے بنیادی خدشات اور مفادات کیلئے حساسیت اور احترام ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔“ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا شن ینگ سے بھارتی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرنے کیلئے کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ”جہاں تک سی پیک کی بات ہے تو یہ منصوبہ مختلف شعبوں میں دیرپا ترقی اور تعاون کیلئے وضع کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ علاقائی امن اور ترقی کیلئے ہے۔“ بھارتی خبر رساں ادارے نے ترجمان کے بیان کو کچھ یوں بیان کیا کہ ”یہ منصوبہ کسی بھی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے اور اس سے کشمیر کے حوالے سے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی

 


ایمز ٹی وی(نئی دہلی) سرجیکل سٹرائیک کے دعویدار بھارت کو اپنے ہی فوجیوں کی جانب سے شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے


بھارتی فوجیوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ایک بار پھر ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس میں فوجی نے بھارتی حکومت اور فوج کے اعلیٰ حکام کو شرم دلواتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی افسروں کی بیویاں ان سے اپنے جوتے چمکواتی ہیں اور پھر ہم سے اپنے کتوں کی خدمت گاری اور ہم سے کتے ٹہلواتی ہیں۔

یاد رہے ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا بھارتی فوجی ہے جس نے سورماﺅں کی فوج کا شرمناک چہرہ ساری دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے۔یاد رہے اس سے قبل ایک بی ایس ایف کے جوان نے ویڈیو میں کہا تھا کہ ان کو کھانے کیلئے پتلی دال جس میں صرف پانی اور ہلدی ہوتی ہے دی جاتی ہے اور اعلیٰ حکام کھانے کو بیچ دیتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر ویڈیوز آنے کے بعد بھارت کے نئے آرمی چیف بپن راوت کو آئینہ دکھانا اچھا نہ لگا اورکہا کہ فوجی جوان سوشل میڈیا سے دور رہیںا ن کو جو بھی مسائل ہیں وہ حکام کو بتائیں نہ کہ ساری دنیا کے سامنے ڈھنڈورا پیٹیں

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارت میں ون ڈے سیریز سے قبل ثقلین مشتاق انگلش اسپنرز کو گُر سکھانے لگے ،وہ پہلے میچ کے بعد پاکستان واپس آ جائیں گے۔ ثقلین کا کہنا ہے کہ بولرز میں صلاحیت موجود ہے، انھیں بھارتی کنڈیشنز میں بولنگ کے گُر سکھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

ثقلین مشتاق کو دنیائے کرکٹ میں آف اسپنرز کی مسٹری گیند ’’دوسرا‘‘ کی ایجادکا اعزاز حاصل ہے، گذشتہ برس انگلش بورڈ نے بطور اسپن مشیر ان سے بھارت کیخلاف ابتدائی2 ٹیسٹ تک معاہدہ کیا تھا،اس دوران اسپنرز معین علی اور عادل رشید کی بہتر بولنگ پر انھیں تیسرے میچ کیلیے بھی روک لیا گیا، اب ون ڈے سیریز سے قبل ثقلین کو دوبارہ بھارت بلایا گیا ہے۔

ممبئی میں موجود سابق ٹیسٹ اسپنر نے بتایا کہ میرا ای سی بی سے11 دن کا کنٹریکٹ ہے،انگلش اسپنرز کی رہنمائی کا کام شروع کر دیا۔ ان میں ٹیلنٹ موجود صرف بھارتی کنڈیشنز میں بولنگ کا طریقہ بتانے کی کوشش کر رہا ہوں،انھوں نے کہا کہ بولرز کے ساتھ میں بیٹسمینوں کو بھی بتاؤں گا کہ بھارت میں اسپنرز کا کیسے سامنا کرنا ہے، 15 جنوری کو پونے میں پہلے ون ڈے کے بعد پاکستان واپس آ جاؤں گا، واضح رہے کہ ثقلین مشتاق ماضی میں کئی بار پاکستان کی جانب سے بھارت میں کھیل چکے۔

 



ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارتی حکومت نے فوجیوں کو ملنے والے کھانے کے غیر معیاری ہونے کی شکایت کرنے والے فوجی جوان کو پلمبر کی ڈیوٹی پر لگا دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے فوج میں کھانے اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے پر راجوڑی سیکٹر پر تعینات بھارتی فوجی تیج بہادر یادیو کا تبادلہ ہیڈ کوارٹرز میں کر دیا ہے اور انہیں پلمبر کی ڈیوٹی سونپ دی ہے۔


پاک بھارت سرحد پرراجوڑی سیکٹرپر تعینات بھارتی فوجی تیج بہادر یادیو نے فوجیوں کو ملنے والے غیر معیاری کھانے کی ویڈیو بنا کر فیس بک پر لوڈ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحد پر تعینات بھارتی فوجی بھوکے پیٹ کیا جنگ لڑیں گے، انہیں ناشتے میں جلا ہو اپراٹھا اور آدھا کپ چائے جبکہ کھانے میں مصالحے اور گھی کے بغیر صرف ہلدی اور نمک والی دال اور 2 روٹیاں ملتی ہیں۔ ” فوجیوں کو رات کو اکثر بھوکے سونا پڑتا ہے“۔

تیج بہادر نے انکشاف کیا کہ گودام خوراک سے بھرے ہوتے ہیں اور بڑے افسر انہیں بیچ کر پیسے کھرے کرلیتے ہیں لیکن سپاہی بھوکے رہتے ہیں۔بی ایس ایف اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا کو سچ بتانے کی پاداش میں اسے نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کی ویڈیو کا نوٹس لے لیاتھا جس کے بعد اب اس کا تبادلہ راجوڑی سیکٹر سے ہیڈ کوارٹرز میں کردیا گیا ہے اور سزا کے طور پر پلمبر کی نوکری دی گئی ہے

 

ایمز ٹی وی(لاہور) بھارت کے سب سے بڑے دولتمند مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کثیر دولت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ وہم اور مذہب پرستی کا بھی شکار ہیں،انہیں جب بھی کوئی مشکل آتی ہیں تو وہ مختلف مندروں میں جاکر منت چڑھاتے ہیں ۔

اننت امبانی کی اس عادت کی وجہ سے بھارت کے مذہب پرستوں میں انکو مقبولت حاصل ہورہی ہے۔ اننت امبانی نے غیر معمولی طور پر بہت زیادہ موٹے ہونے کی وجہ سے پنڈتوں کے کہنے پر مندر یاترا شروع کی تھی اور آج جبکہ وہ ستر کلو وزن کم کرچکے ہیں تو اسکو وہ بھگوان کے نام سویکار کررہے ہیں ۔اننت امبانی کے دل میں تین سال پہلے پوجا پاٹ کی خواہش بیدار ہوئی تو انہوں نے بالا جی کے مندر پر سفید ہاتھی کی بڑی مورتی دان کی ۔وہ بالاجی کے مندر باقاعدگی سے جاتے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننت امبانی آنے والے وقت میں بھارت کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کریں گے اور انہوں نے ہندو بنیاد پرستوں کا دل جیتنے کے لئے مندریاترا شروع کررکھی ہے۔اب تک وہ سومنات ،دوارکادش،سدھوی نائک،ترو مالا،سمیت کئی بڑے مندروں میں پوجا پاٹ کرچکے ہیں ۔ اننت امبانی نے اپنے غیر ملکی مہمانوں کو بھی مندروں لے جانا شروع کردیا ہے۔ایپل کے چیف اوپریٹنگ افیسر کے دورے پر وہ انہیں سدھوی نائک مندر میں لے گئے ان سے بھی پاٹ کرائے ۔واضح رہے کہ اننت امبانی امیتابھ بچن کی طرح ترومالا کے سب سے پرانے مندر بالا جی کے درشن کرنے جاتے ہیں ۔بالا جی کے مندر میں ہر سال اربوں روپے بھینٹ کئے جاتے ہیں ۔گزشتہ سال دوکروڑ سے زائد یاتریوں نے 1,018 کروڑ روپے بالا جی کی نذر کئے تھے

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کا کامیاب آ پریشن کیا گیا ہے،سات ماہ کا مرتیون جے داس ہائیڈرو سیفلس کے مرض میں مبتلا تھا،اس کے سر سے تقریباً 4 لیٹر پانی نکالا گیا۔

بچے کے سر میں پانی کی بہت زیادہ مقدار نے اس کے چہرےکو تربوز کی طرح بنادیا تھا۔ چھ ماہ کے علاج کے نتیجے میں بچے کے سر کا ڈایا میٹر 26 سینٹی میٹر کم ہونے سے 96 سینٹی میٹر سے کم ہوکر 70 سینٹی میٹر رہ گیا ہے۔

بھوانیشوار میں ایمز اسپتال کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر دلیپ پاریدا نے کہا کہ اس بچے کے سر میں ساڑھے پانچ لیٹر پانی جمع تھا،جس میں بذریعہ آپریشن کمی لائی گئی ہے، اب اس کی صحت کافی بحال ہوئی ہے اور وہ علاج پر اچھا ردعمل ظاہر کررہا ہے۔

 


ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی میں موبائل فونز کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی ”نوکیا“ نے اب سمارٹ فونز کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اپنا پہلا سمارٹ فون متعارف کرا کر دھماکے دار اینٹری کے ذریعے حریف کمپنیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

گزشتہ سال نوکیا نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایچ ایم ڈی گلوبل کے ساتھ مل کر سمارٹ فونز کی دنیا میں قسمت آزمائی کرے گی اور اب اس نئی پارٹنرشپ کے تحت پہلا سمارٹ فون بھی منظرعام پر آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق Nokia 6 کا آج پہلا تعارف ہوا ہے جو ایلومینیم سے بنا ایک خوبصورت سمارٹ فون ہے۔


5.5 انچ سکرین سائز کے حامل اس سمارٹ فون کی ریزولوشن 1920*1080 ہے اور اسے کے پیچھے کی جانب 16 میگاپکسل کیمرہ اور آگے کی جانب 8 میگاپکسل کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ نوکیا 6 میں سنیپ ڈریگون 430 پراسیسر لگایا گیا ہے اور اس کی ریم 4 جی بی جبکہ اس کی سٹوریج 64 جی بی ہے۔


ذرائع کے مطابق کمپنی نے اس میں ڈوئل ایمپ بھی استعمال کیا ہے جس کے باعث دیگر سمارٹ فونز کی نسبت اس کی آواز زیادہ، بیس بہترین اور شفافیت زبردست ہو گی۔ یہ سمارٹ فون جلد ہی چین کے معروف سٹور JD.com پر فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا جس کی قیمت 246 امریکی ڈالر (25780 پاکستانی روپے) ہو گی۔


قیمت کی مناسبت سے اگر دیکھا جائے تو یہ سمارٹ فون دیگر کمپنیوں کو زبردست مقابلے کی ٹکر دینے والا ہے۔ بہترین ایلومینیم سے تیار کردہ اس فون کا ہارڈوئیر بھی زبردست ہے اور سب سے بڑھ کر اس کے ”ماتھے“ پر نوکیا لکھا ہے جو ایک وقت میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی جاری ہونے والی تمام تفصیلات دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس شعبے میں ایک بار پھر کچھ کر دکھانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن یہ فون کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اور لوگوں کو کیسا لگے گا اس کا فیصلہ تو لانچ ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا


ایمز ٹی وی(پشاور) پاکستان پر معاشی یلغار کیلئے بھارت اور افغانستان نے گٹھ جوڑ کر لیا۔ دونوں خیبر پی کے میں جعلی کرنسی کیلئے متحرک ہوگئے۔


پولیس کے مطابق نیٹ ورک صوبے اور قبائلی علاقوں میں کام کر رہا ہے۔ نیٹ ورک کا سراغ لگاکر ایک افغان باشندے کو حراست میں لے لیا‘ ملزم سے بڑی تعداد میں جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ افغان باشندہ این ڈی ایس سے رابطے میں تھا