منگل, 21 مئی 2024

Displaying items by tag: india

 

ایمزٹی وی(تعلیم)پاکستان پر دہشت گردی اور قتل و غارت گری کا الزام لگانے والا بھارت ماحولیاتی تعلیم کے نام پر بچوں کو قتل کی ترغیب دینے لگا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی تعلیمی اداروں کے نصاب میں بچوں کو جانورمارنے کی ترغیب دی جانے لگی ہے ۔ بھارتی نصاب میں شامل ”اوور گرین ورلڈ“ کتاب میں بچوں کو ہوا کی اہمیت بتانے کیلئے بلی کو مارنے کا سبق پڑھایا جا رہا ہے ۔
چوتھی جماعت کے طالب علموں کو پڑھائی جا نے والی کتاب بھارتی درالحکومت کے سینکڑوں اسکولز کے علاوہ ریاست پنجاب اور ہریانہ میں گزشتہ سال سے پڑھائی جا رہی ہے۔
کتاب میں موجود سبق کے ذریعے ایک تجربہ کروایا جاتا ہے جس کے دو خالی ڈبے استعمال کر کے ایک میں ہوا کیلئے سوراخ بنایا جاتا ہے جبکہ دوسرا ڈبہ ہوا کی آمدروفت سے پاک رکھا جاتا ہے۔ دونوں ڈبوں میں بلی کے دو چھوٹے بچوں کو ڈالا جاتا ہے اور ڈبے پوری طرح بند کر دیے جاتے ہیں۔کچھ دیر بعد دونوں ڈبو ں کو کھول کر دکھایا جاتا ہے مگر مکمل طور پر بند ڈبے میں موجود بلی کا بچہ اس وقت تک مر چکا ہوتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)بھارتی حکومت نے ملک میں سب سے بڑے 1000اور 500 روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کے فیصلے معیشت کو بھاری نقصان کا اعتراف کرلیا جس کے نتیجے میں معاشی نمو کی شرح پر نظرثانی بھی کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز جاری سالانہ اقتصادی سروے رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بڑے نوٹ واپس لینے سے زراعت، ریئل اسٹیٹ اور جیولری سمیت متعدد شعبے متاثر ہوئے، آمدنی میں کمی ہوئی اور ملک میں بیروزگاری پھیلی۔ سروے میں حکومت نے مارچ میں ختم ہونے والی مالی سال میں گروتھ ریٹ 7.1فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیاہے جو گزشتہ مالی سال میں 7.6فیصد کی شرح سے کم ہے، بڑے نوٹ واپس لینے سے طلب کم اور بے یقینی بڑھی جس سے معاشی نمو کی رفتار سست پڑ گئی۔

سروے تیار کرنے والے حکومت کے چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامانیان نے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ حکومتی فیصلے کے مختصر مدتی نقصانات ہوئے جو حقیقی اور بڑے ہیں۔ غیررسمی شعبے سے منسلک لوگوں کو مشکلات اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا مگر اس کے طویل مدتی فوائد ہوں گے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلے نے سروے کے حوالے کہاکہ سرمائے کی قلت مارچ کے اختتام تک پوری ہو جائے گی اور معیشت پھر معمول پرآجائے گی، آئندہ سال گروتھ 6.75سے 7.5فیصد تک رہے گا تاہم ماہرین نے معاشی نمو کے لیے بڑی رینج دینے پر خیال ظاہر کیا ہے کہ اتنی بڑی رینج دینے لگتا ہے کہ بڑے نوٹوں کی واپسی کے اثرات آئندہ سال تک پھیل جائیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انگلینڈ اوربھارت کے درمیان تیسرااور آخری ٹی 20 میچ آج(بدھ کو ) کھیلا جائے گا۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق 3 میچوں کی سیریزکا تیسرا اور آخری ٹی ٹو ئنٹی میچ آج (بدھ کو) بھارتی شہر بنگلورکے چناسوامی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے چھ بجے جبکہ بھارتی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہوگا ، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
واضح رہےٹی 20 میں اب تک دونوں ٹیموں 10 مرتبہ مد مقابل آ چکی ہیں جس میں 4 میچوں میں بھارت کو کامیابی ملی جبکہ 6 میچوں میں انگلینڈ نے اپنے مخالف کو مات دی۔ٹی20 میں بھارت کی قیادت ویرات کوہلی جبکہ مورگن انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
 

 

 

یمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ ) سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ کو جے پور میں کارنی سینا جماعت کے مظاہرین نے رکوادیا، مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ فلم میں پدما وتی کے کردار کو منفی رنگ میں پیش کیا جارہا ہے۔ فلم میں پدماوتی کا کردار دیپکا پاڈوکون ادا کررہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے راجھستان میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے۔ مشتعل مظاہرین نے فلمنبدی کا سازوسامان اٹھا کر پھینک دیا، احتجاج کی شدت دیکھتے ہوئے سنجے لیلا بھنسالی پولیس کو بلانے پر مجبور ہوگئے،جے گڑھ میں ہونے والی شوٹنگ کو احتجاج کے باعث کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا۔ کارنی سینا وہی گروپ ہے جس نے آشوتوش گواریکر کی فلم جودھا اکبر کے خلاف بھی احتجاج کیا تھا ،ان کا کہنا تھا کہ جودھا نے اکبر سے نہیں اس کے بیٹے سے شادی کی تھی۔ راجسھتان کے راجپوتوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی روایات، تاریخ اور ثقافت کے حوالے بہت بہت سمجھے جاتے ہیں، اور بالی وڈ کا اس حوالے سے آزادی کا رجحان کمیونٹی کیلئے خدشات کا سبب بنتا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم باجی راؤ مستانی کو بھی باجی راؤ اور مستانی کی اولاد کے حوالے سے غصہ کا سامنا کرنا پڑا تھا،ایسا لگتا ہے کہ پدماوتی کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔راجپوت کمیونٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں اسکول جانے سے پہلے اپنی خاندانی تاریخ کے بارے میں بتادیا جاتا ہے، کمیونٹی نے پہلے ہی بھنسالی کو اس حوالے پیغام دے دیا تھا کہ رانی کے کردار کو منفی طرح سے پیش کئے جانے کو برداشت نہیں کیا جائیگا، بولی وڈ اور مفکرین حقیقی کرادروں پر فلم بنانے کیلئے بہت زیادہ آزاد خیالی سے کام لیتے ہیں جو ہماری کمیونٹی کو پسند نہیں

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) بھارت میں حال ہی میں ہونے والی ٹائم سیلیبیکس کی گزشتہ ماہ کی درجہ بندی کے مطابق مرد اداکاروں میں عامر خان جبکہ خواتین اداکاروں میں دپیکا پڈوکون پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔ عامر خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’’دنگل‘‘ کے حوالے سے کافی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ دپیکا پڈوکون اپنی نئی ہالی ووڈ فلم’’ٹرپل ایکس‘‘کے حوالے سے میڈیا میں نظر آ رہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان دونوں بالی ووڈ اداکاروں نے ٹائم سیلیبیکس کی درجہ بندی میں تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹائم سیلیبیکس کی رینکنگ کے مطابق مرد اداکاروں کی بات کی جائے تو شاہ رخ دوسرے نمبر پر ، سلمان خان تیسرے نمبر پر اور رنویر سنگھ چوتھے نمبر پر رہے۔ خواتین اداکاروں میں پریانکا چوپڑا دوسرے، سونم کپور تیسرے اور انوشکا شرما چوتھے نمبر آگئی ہیں۔

 

جمعہ, 27 جنوری 2017 11:05

بھارت پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ڈھیر

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زیر کرلیا ہے۔ بھارت نے147 رنز بنائے۔ کوہلی29، راہول8، سریش رائنا34، یووراج12 اور منیش پانڈے نے 3رنز بنائے۔
معین علی نے2، کرس جارڈن، بین سٹوکس اور پلنکٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے 148رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوئن مورگن نے 51اور جو روٹ نے 46رنز بنائے تھے۔
 
 

 

جمعرات, 26 جنوری 2017 18:07

بھارت میں 7ریموٹ کنٹرول دھماکے

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی)بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست آسام اور منی پور دھماکوں سے گونج اٹھے۔
بھارت میں آج 68ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات جاری ہیں اور اس دوران ریاست آسام اور منی پور کے مختلف علاقوں میں9ریموٹ کنٹرول دھماکے کیے گئے ہیں تاہم اس دوران کوئی جانی نقصا ن یا زخمی نہیں ہوا۔دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
نامعلوم ملزمان نے ریاست آسام کے شمال میں یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے مضبوط گڑھ والے علاقوں میں 7ریموٹ کنٹرول دھماکے کیے ۔ ضلع چرائڈیو میں 3، ضلع سواساگر میں 2 جبکہ دیگر دو اضلاع میں ایک ایک دھماکاکیا گیا .
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ریاست آسام میں مختلف مقامات پر کم شدت والے 7دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم دھماکوں والے مقامات پر گڑھے پڑ گئے ہیں ۔ ان میں ایک یوم جمہوریہ کی تقریبات والے مقام سے تقریباُُ 5سو میٹر دور نالے میں نصب کیا گیا تھا جو تقریبات کے دوران پھٹ گیا ۔اس کے علاوہ ریاست منی پور میں ایک دھماکا منی پور کالج کے قریب ہوا جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطاع نہیں ملی ۔
پولیس کے مطابق یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے ایک دھڑے سمیت دیگر باغی تنظیموں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر علاقے میں مکمل بائیکاٹ کی کال دیتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی تھی ۔
دھماکوں کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
پبلک ڈے کی سرکاری تقریبات کا اآغازآج صدر پرناب مکھرجی کی جانب سے نئی دہلی میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ہو گا جس کے بعد فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا ۔بھارت کی جانب سے ابوظہبی کے پرنس شیخ محمد بن زیاد النہیان کو پبلک ڈے کی تقریبا ت میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان 75 ارب ڈالرز کے معاہدے طے پاگئے، دونوں ملکوں کے درمیان دہلی میں سٹرٹیجک پارٹنرشپ، تجارت اور دفاع سمیت دوطرفہ تعاون کے 14 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔
نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بنزید النہیان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 75 ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ سٹرٹیجک پارٹنرشپ، میری ٹائم، ٹرانسپورٹ، دفاع اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے 14 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔ شیخ محمد بن زید کل ہونے والی بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

 

بدھ, 25 جنوری 2017 14:38

بھارتی فوجی کی ہٹ دھرمی جاری

 

ایمزٹی وی(سری نگر)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 3 کشمیری شہید ہوگئے۔
سری نگر سے 15 کلو میٹر دور ہدورا کے علاقے میں بھارتی فوج اور اسپیشل پولیس آپریٹنگ گروپ نے ایک گھر میں چھاپہ مارتے ہوئے 2 نوجوان کشمیریوں کو اٹھا کر جعلی مقابلے میں شہید کردیا جب کہ پولیس کا دعویٰ ہے سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے جانے والے دونوں افراد غیرملکی ہیں۔
دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے قریب سندبانی سیکٹر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کشمیری کی جان لے لی جب کہ فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسندوں کے ایک گروپ کی جانب سے فوجیوں پر فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ میں ایک شخص مارا گیا جب کہ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ تحریک آزادی کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود کشمیری عوام قابض فوج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

 

منگل, 24 جنوری 2017 12:59

بھارت کا پہلا انسان نما روبوٹ

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے انجینئرنگ اسٹوڈنٹ کے عزم سے شروع ہونے والا تجربہ بھارت کی سب سے بڑی روبوٹ کمپنی کی بنیاد بن گیا، بھارت کی روبوٹک کمپنی گرے اورنج اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا منبع بن چکی ہے۔ 2008 میں بھارتی طالبعلم انسان نما روبوٹ بنانا چاہتا تھا، استاد کی جانب سے ایسا تجربہ ناممکن قرار دینے کے باوجود سمے کوہلی نے امید نہیں چھوڑی، اپنے ساتھی طالبعلم کی مدد سے نہ صرف بھارت کا پہلا انسان نما روبوٹ بنایا بلکہ بھارت کی سب سے بڑی روبوٹک کمپنی بھی بناڈالی۔ سمے کوہلی کو کوششوں سے شروع ہونے والی روبوٹک کمپنی میں دنیا کی بہترین کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔