بدھ, 22 مئی 2024

Displaying items by tag: india

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کے آسام کی عدالت نے ہتک عزت مقدمہ میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
کیجریوال نے گزشتہ سال دسمبر میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی تعلیم قابلیت پر ٹوئٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ ”نہیں۔۔۔مودی جی بارہویں پاس ہیں اور آگے کی ان کی ڈگر فرضی ہے۔“عدالت نے وزیراعلیٰ کو غیر حاضری اور مزید وقت نہ دیتے ہوئے وارنٹ گرفتار ی جاری کئے۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ،بالی ووڈ اداکار بپاشا باسو نے اس سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کا طرز زندگی بہتر بنانے کی دعوے دار مودی سرکار بھی خواتین کے ساتھ جنسی واقعات روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ بپاشا باسو نے خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان مراکز پر خواتین کو کک باکسنگ، مارشل آرٹس، دیگر دفاع کے دیگر طریقے سکھائے جائیں گے، ابتدائی طور پر یہ سینٹرز ممبئی،دہلی اور کولکتہ میں آئندہ برس سے کام شروع کردیں گے

 

 

ایمزٹی وی (نئی دہلی)ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تبلیغی سرگرمیوں سے خائف بھارتی حکومت نے ان کی غیرسرکاری تنظیم آئی آر ایف ایجوکیشن ٹرسٹ کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فارن کنٹربیوشن ریگولیشن ایکٹ کے تحت ان کی تنظیم پر بیرون ملک سے فنڈنگ کے حصول پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 29 مارچ کو جاری ہونے والے منسوخی کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ممبئی اور چنائی میں اسلامک انٹرنیشنل اسکول کو چلانے والے ٹرسٹ کی رجسٹریشن عوامی مفاد میں اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے منسوخ کردی گئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں ایک ارب لوگوں کو انٹرنیٹ تک مفت رسائی دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
گوگل ہندوستان کے دور دراز علاقوں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک مفت اور تیز ترین انٹرنیٹ پہچانے کے منصوبے کو ریلوے لائینوں اور ریلوے اسٹیشنز کے ذریعے تکمیل تک پہنچا رہا ہے۔
گوگل اب تک بھارت کے وزارت ریلوے کے شعبہ ٹیکنالوجی اور دیگر اداروں کے تعاون سے 15 لاکھ افراد تک انٹرنیٹ کی تیز ترین اور مفت رسائی کو یقینی بنا چکا ہے۔
گوگل انڈیا کے ہیڈ آف کنیکٹوٹی گلزار آزاد کے مطابق گوگل ہندوستان کے ایک ارب لوگوں تک مفت اور تیز ترین انٹرنیٹ کی رسائی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔
گلزار آزاد نے بتایا کہ گوگل اور اس کی شراکت دار کمپنیاں چاہتی ہیں کہ بھارت کا ہر ایک آدمی ماہانہ کم سے کم 10 گیگا بائٹ (جی بی) انٹرنیٹ استعمال کرے۔
ان کے مطابق زیادہ سے زیادہ لوگوں تک انٹرنیٹ کی تیز ترین رسائی سے ای کامرس اور ڈجیٹل کاروبار میں اضافہ ہوگا اور زندگی مزید آسان بن جائے گی۔
گوگل نے مختلف شراکت دار کمپنیوں کی مدد سے اس منصوبے کے تحت اب تک 115 ریلوے اسٹیشنز میں مفت انٹرنیٹ کی سروس شروع کردی ہے، جس سے کم سے کم 15 لاکھ افراد فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔
گوگل کے مطابق آئندہ 4 سے 5 سال تک اس منصوبے کو مزید وسعت دے کر ہندوستان کے 400 ریلوے اسٹیشنز تک پھیلایا جائے گا، جس سے کم سے کم ایک ارب لوگ مفت انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ گوگل نے یہ منصوبہ جنوری 2016 میں شروع کیا تھا۔
گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان میں ٹیکنالوجی نے تیزی سے ترقی کی ہے، اور خانگی اداروں سمیت کئی سرکاری ادارے بھی آن لائن ہوگئے ہیں، جب کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث ای کامرس میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(نیویارک)پاکستان اور بھارت کے درمیا ن جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکہ نے مداخلت کا اشارہ دے دیا ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت کشید گی کم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے اور وہ دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
 
انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کچھ ہو جانے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے ۔
امریکی سفیر نے مزید کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرتے ہیں تو کوئی حیران نہ ہو  
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں رویندرا جدیجا نےبھارتی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے اور میزبان ٹیم کو میچ میں فتح کیلئے محض 87 رنز درکار ہیں۔ میچ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم 332 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ جدیجہ نے 62 اور ساہا نے 31 رنز کی اننگز کھیلی اور اس مشکل وکٹ پر پہلی اننگز میں 32 رنز کی قیمتی برتری حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلیا کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیوڈ وارنر6، کپتان اسٹیون اسمتھ 17، اوپنر میٹ رینشا 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ گلین میکس ویل نے چوتھی وکٹ کیلئے ہینڈز کومب کے ساتھ56رنز جوڑے۔ میکس ویل45، میتھیو ویڈ 25رنز بنا کرآئوٹ ہوئے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ جدیجا، ایشون اور امیش یادو نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کو فتح کیلئے 106 رنز کا ہدف ملا اور دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنا کر اپنی فتح کی امیدیں روشن کر لیں ہیں۔ ادھر بھارتی آل رائونڈر اور دنیا کے نمبر ایک بولر رویندرا جدیجا نے کیریئر کا اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنی ناقابل شکست 63رنز کی اننگز کے دوران 1000ٹیسٹ رنز اور 100وکٹ کا ڈبل مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے دسویں بھارتی کرکٹر ہیں۔ جدیجا کو یہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے 12رنز کی ضرورت تھی جو انہوں نے اپنا 30 واں ٹیسٹ میچ کھیل کر مکمل کی ۔ وہ ون ڈے 1888 رنز اور 151وکٹیں حاصل کرکے ون ڈے ڈبل بھی مکمل کرچکے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(دھیرادن) بھارت میں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدترسلوک کیا جاتا ہے۔ کھانے کو خوراک ہے نہ پینے کو صاف پانی مگر اب بھارتی عدالت نے دو دریاﺅں گنگا اور جمنا کو انسانوں کے برابر حقوق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ دریاؤں نے ازل سے ہندوؤں کو جسمانی اور روحانی رزق پہنچایا ہے۔عدالت نے دریاﺅں کے تحفظ کے لئے دو محافظ بھی متعین کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ شمالی انڈیا کی ریاست اتر کھنڈ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق انڈیا کے دو قدیم اور مقدس دریاؤں، گنگا اور جمنا کو 'زندہ انسان' تصور کیا جائے گا۔عدالت نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ان دریاؤں کا 'تحفظ' ممکن ہو سکے گا اور قانونی حیثیت ملنے کے بعد ان میں ہونے والی آلودگی سے بچاؤ ممکن ہوگا کیونکہ اب ان میں آلودگی کرنا ایک انسان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا۔ریاست کے دو افسران کو گنگا اور جمنا کا 'قانونی محافظ' مقرر کیا گیا ہے جو ان دریاؤں کے حقوق کا دفاع کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکا کی سترویں سالگرہ پر تین ملکی سیریز میں پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کرلیا گیا ہے۔
 
بھارت کی کرکٹ کے میدانوں میں پاکستان کے خلاف ایک اور چال۔ سری لنکا کے 70 ویں یوم آزادی پر ٹرائی اینگولر سیریز میں اس بار پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ہوگی۔ اس سے قبل 50 ویں یوم آزادی پر پاکستان، سری لنکا اور بھارت کے درمیان سیریز ہوئی

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان پاکستان سپر لیگ کا فائنل بھارت میں سب سے زیادہ آن لائن دیکھا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کا فائنل دنیا بھر میں دیکھا گیا، لیکن سب سے زیادہ آن لائن بھارت میں دیکھا گیا، آن لائن کرکٹ کی ویب سائٹس کے مطابق بھارت میں پی ایس ایل کا فائنل اٹھائیس فیصد آن لائن دیکھا گیا۔
ویب سائٹس کے مطابق پاکستان میں اکیس فی پی ایس ایل کا فائنل آن لائن دیکھا گیا ، برطانیہ ، یورپ اور دیگر ممالک میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کا فائنل آن لائن دیکھا گیا۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے پاکستان میں کام کا آغاز آج سے ہوگا۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی کے مطابق 1680 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور پھر بھارت تک بچھائی جائے گی۔ منصوبہ کی لاگت کا 85 فیصد ترکمانستان برداشت کرے گا۔
منصوبہ کا سنگ بنیاد دسمبر 2015ءمیں ترکمانستان میں رکھا گیا تھا جس میں وزیراعظم نوازشریف اور دیگر تین ممالک کے رہنماﺅں نے شرکت کی تھی۔ منصوبہ کے تحت مجموعی طورپر سالانہ 33 ارب مکعب میٹر گیس ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو فراہم کی جائے گی۔