منگل, 21 مئی 2024

Displaying items by tag: india

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 طرفہ سیریز کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر انڈین کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو اگلے ہفتے نوٹس بھیجوا دیا جائے گا۔
پاک بھارت کرکٹ سیریز میں بھارت کا بار بار کھیلنے سے انکار پر پی سی بی نے قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی سی بی کا موقف ہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ نوٹس تیار کرلیا گیا، جو آئندہ ہفتے بی سی سی آئی کو بھجوادیا جائےگا۔ قانونی نوٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہونے والا نقصان پورا کرنے کا کہے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا، جس پر بی سی سی آئی نے وہی پرانا راگ سنایا کہ حکومتی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہیں کھیل سکتے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے ایم او یو کو بنیاد بناکر اس کے خلاف کیس تیار کیا ہے اور باضابطہ طور پر بھارتی بورڈ کو اس سے آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہندوستان کی ایک انتہا پسند تنظیم نے ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے تیار کیے گئے سیٹ پر محض اس وجہ سے توڑ پھوڑ مچادی، کیونکہ سیٹ پر پاکستان کی جھلک پیش کی جارہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک پروڈکشن کمپنی نے اشتہار کی شوٹنگ کے لیے سیٹ تیار کیا تھا، جس میں پاکستانی علاقوں کو پیش کیا جانا تھا، اس مقصد کے لیے اردو میں سائن بورڈز تیار کیے گئے، جن پر ’ویلکم ٹو لاہور‘، ’کراچی چائے والا‘ اور ’لاہور کی مٹھائی‘ جیسے جملے تحریر تھے۔ یہ سیٹ جے پور کے چاندی چوک پر لگایا گیا تھا۔
تاہم انتہا پسند تنظیم درویر بچاؤ سمیتی نامی پارٹی کے کارکنوں نے اس سیٹ پر توڑ پھوڑ مچانے کے ساتھ تمام بینرز کو بھی اتار دیا، اس تنظیم کا دعویٰ کیا کہ وہ 40 مقامی مندروں کے تحفط کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ پروڈکشن ٹیم کو اشتہار کی شوٹنگ کی اجازت دی گئی تھی تاہم مظاہرین کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اشتہار کی شوٹنگ فوری طور پر روکی جائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پروڈکشن ٹیم کا عملہ سیٹ پر توڑ پھوڑ ہونے کے بعد وہاں سے چلا گیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ اس شہر میں کبھی شوٹنگ نہیں کریں گے۔
دوسری جانب مشتعل مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ سیٹ ہر ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا۔
مظاہرین میں سے ایک شخص کا کہنا تھا، ’پروڈکشن ٹیم کو اجازت ملنے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مذہبی جذبات کو مجروح کریں، یہ کوئی مختصر یا اشتہاری فلم نہیں تھی اس لیے ہم نے شوٹنگ روکنے کا مطالبہ کیا‘۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جے پور میں ہندوستان پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کے سیٹ پر بھی انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔
ہندو انتہا پسند تنظیم کرنی سینا کے ارکان نے سنجے لیلا بھنسالی پر الزام لگایا تھا کہ ان کی فلم ’پدماوتی‘ میں رانی پدماوتی کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)اظہرعلی کی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن بھارت کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انہیں معطلی کا سامنا ہے۔
اظہر علی کو آسٹریلیا کی سیریز میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی معطلی کا سامنا ہے۔
ٹورنامنٹ کے قوانین نے اجازت دی تو اظہر علی پہلا میچ کھیل سکتے ہیں۔ تاہم آئی سی سی قوانین کے تحت پہلے میچ میں سابق کپتان کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامر خان بھارت میں باکسنگ لیگ کرائیں گے۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان بھارت میں پروفیشنل باکسنگ لیگ منعقد کریں گے، سپر لیگ کے نام سے یہ ایونٹ 7 جولائی سے 12 اگست تک منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ عامرخان رمضان کے بعد رنگ میں بھی اتریں گے باکسر عامر خان یہ لیگ آئیبا پروباکسنگ کی شراکت سے منعقد کررہے ہیں، برطانوی بزنس مین بل ڈوسانج ایس بی ایل کے بانی چیف ایگزیکٹیو ہوں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارت میں جاری آئی پی ايل کے28ویں میچ میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے ممبئی انڈينز کو 3 رنز سے ہراديا ہے۔ پونے نے 6 وکٹوں پر 160 رنز بنائے تھے، جس میں راہول تریپاتھی45 اور اجنکیا رہانے کے 38 رنز نمایاں تھے۔ ممبئی انڈینز کے بولرز کی جانب سے کرن شرما اور جسپرت بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ ممبئی انڈینز 161رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 157 رنز اسکور کرسکی، ٹیم کی جانب سے کپتان روہت شرما 58رنز کے ساتھ نمایاں رہے،جبکہ پونے کے بولرز کی جانب سے جیادوو اوناڈکٹ اور بین اسٹوکس نے 2،2 کھلاڑی آئوٹ کیے۔ رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے بین اسٹوکس مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس سے پہلے ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹورنامنٹ کا آج 29واں میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد کے درمیان بنگلور میں ہوگا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ ڈ یسک ) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں، جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی ،جس کے لئے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔

اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے، جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔واضح رہے فلم '’ٹیوب لائٹ‘رواں سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ ڈ یسک ) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں، جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی ،جس کے لئے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔

اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے، جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔واضح رہے فلم '’ٹیوب لائٹ‘رواں سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسنیپ چیٹ کے سی ای او نے ایون اسپیگل 2015 میں مبینہ طور پر کہا تھا ' یہ ایپ صرف امیر افراد کے لیے ہے، میں اسے غریب ممالک جیسے بھارت او اسپین تک توسیع نہیں دینا چاہتا'۔

یہ بیان اس وقت منظرعام پر آیا جب اس کمپنی کے ایک سابق ملازم انتھونی پومپلیانو نے رواں سال جنوری میں اس ایپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس کی دستاویزات رواں ہفتے سامنے آئیں۔ اگرچہ گزشتہ روز اسنیپ چیٹ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ ایون اسپیگل نے ایسی کوئی بات نہیں کی مگر غریب ممالک کی بات سامنے آنے کے بعد بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا اور وہاں لوگ اس ایپ کو اسمارٹ فونز سے ڈیلیٹ کرنے لگے جبکہ ٹوئٹر پر #UninstallSnapchat کا ہیش ٹیگ کا ٹرینڈ سامنے آیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطح وفد آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کےلئے جارہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے رائے عامہ کو ایک بار پھر بگ تھری کے حق میں ہموار کرلی ہے۔ اس ایشو پر پاکستان اور اس کے حامیوں کا بھارت اور اس کے اتحادیوں کے درمیان زورآزمائی ہوگی۔ امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس حمایتیوں کو بگ تھری پر شکست ہوجائے گی، جس کے بعد بگ تھری کی تلوار پاکستان کے سر پر پھر لٹکتی رہے گی۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے قبل چیئرمین شہریار خان، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سائیڈ لائنز پر کئی ملاقاتیں کریں گے۔ اب بھارتی کوششیں رنگ لاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ بگ تھری کے مسئلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی قرارداد کو اس بار سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے200 ملین ڈالرز بچانے کے لئے سری لنکا کے علاوہ زمبابوے اور بنگلہ دیش کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔ شہریار خان کی کوششوں سے گذشتہ بورڈ میٹنگ میں بگ تھری کے خاتمے کے لئے قرار داد کی مخالفت میں آٹھ ووٹ آئے تھے۔ زمبابوے نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے بگ تھری کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا لیکن بھارت کی جانب سے سیریز اور پیسوں کے لالچ کے بعد بنگلہ دیش نے بھارت کی حمایت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئی پیش رفت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش بورڈ کو سبق سکھانا چاہتا ہے اور اس سال جولائی میں ہونے والی سیریز بھی خطرات سے دوچار ہے۔ دبئی میں 24 سے27 جولائی تک ہونے والی میٹنگ میں بگ تھری کا مسئلہ سب سے اہم ہوگا۔ شہریار خان اس میٹنگ میں شرکت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ خیر باد کہہ دیں گے۔ فروری میں دبئی میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں بھارت کی مخالفت کے باوجود بگ تھری کا متنازع قانون منطقی انجام کو پہنچ گیا تھا اور بھارت کی مخالفت کے باوجود بھاری اکثریت سےبگ تھری نظام کا خاتمہ کردیا گیا تھا لیکن فروری کے بعد سے بھارتی بورڈ نے خفیہ ملاقاتوں اور لابنگ کے ذریعے اپنے کیس کو مضبوط بنادیا ہے۔ پاکستان مخالفت میں بھارت نے خزانے کے منہ کھول دیئے۔ بگ تھری کے خاتمےکی حتمی منظوری اس ماہ دی جانی ہے اور عمل درآمد جون میں کیا جائے گا ۔2014 میں بگ تھری کا نظام بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سامنے لائے تھے۔ دبئی میں ختم ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سال کی پہلی بورڈ میٹنگ میں جس میں بگ تھری کے خاتمے کے بعد آئینی اور مالی تبدیلیوں کی اصولی منظوری دے دی گئی تھی، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس کی مخالفت کی تھی۔ فروری کے گذشتہ اجلاس میں آئی سی سی کے ورکنگ گروپ کی جانب سے آئینی اور مالی معاملات میں تبدیلیوں کی سفارش کی گئی جس کو آئی سی سی بورڈ نے قبول کرتے ہوئے تبدیلیوں پر غور وخوص اور اراکین کو شامل کرنے کے لیے اپریل میں ہونے والے بورڈ کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ بگ تھری کے خاتمے کی قرار داد کے بعد آئی سی سی کا نیا آئین منظور کر لیا گیا تھا اس ماہ اس کی تو ثیق ہونا ہے۔ متبادل آئینی اور مالی ماڈل کو قبول کیا گیا تھا اور اب اس کی جزیات پر کام کیا جانا ہے، جس کے بعد اپریل میں حتمی دستخط ہونا ہیں۔ دوسری جانب آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر اپنا کیس بھرپور انداز میں پیش کرے گا اور بھارت کی جانب سے مسلسل دو طرفہ سیریز سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اپنا کیس آئی سی سی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سامنے رکھے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد پاکستان کو بھاری نقصان ہوچکا ہے۔ آئی سی سی نقصان کی تلافی کرے ورنہ عدالت میں جانے کا آپشن موجود ہے۔

 

 

بھارت کی کھلی دھمکی ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ کلبھوشن کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جایں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہکلبھوشن پرپیشرفت کی تو پاکستان دوطرفہ تعلقات کے مضمرات پیش نظر رکھے۔بھارتی وزیرخارجہ نے نیا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن پرپاکستان کی کارروائی مضحکہ خیز ہے،ہم کلبھوشن پر سپریم کورٹ کا وکیل کریں گے اور ضروری ہوا تو اس معاملے پر بھارتی صدر سے بھی رابطہ کریں گے۔ سشما سورا ج کا مزید کہنا تھا کہ ہم کلبھوشن کے معاملے پر بے خبر نہیں ہیں وہ بھارت کا بیٹا ہے اور ہم کلبھوشن کے معاملے پر ان کے اہل خانہ سے بھی رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گزشتہ روز سزائے موت سنائی گئی تھی.