ھفتہ, 27 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

Displaying items by tag: Health

ایمز ٹی وی (کراچی)جناح ہسپتال کراچی میں ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال تیسرے دن بھی جاری ہے ، تین دن میں 15 ہزار مریض علاج کے بغیر واپس چلے گئے ، سیکڑوں آپریشن نہ ہوسکے ، ہڑتال کے باعث مریض خوار ہو رہے ہیں ۔ جناح ہسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہڑتال تیسرے دن بھی جاری ہے ۔ انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرت اب تک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں ۔ ڈاکٹرز کے احتجاج اور ہڑتال کے باعث او پی ڈی بند ہے جبکہ آپریشن تھیٹرز میں بھی کام نہیں ہو رہا ہے ۔ صرف ایمرجینسی کا شعبہ کھلا ہوا ہے ۔ او پی ڈی کی بندش سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ جناح ہسپتال کی او پی ڈی میں بیشتر مریض دور دراز علاقوں سے آتے ہیں ۔ گزشتہ تین دن کے دوران 15 ہزار مریض علاج کے بغیر چلے گئے جبکہ آپریشن تھیٹرز بند ہونے سے سیکڑوں آپریشن نہ ہوسکے ۔ 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)جناح ہسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں اور الائونسزکی عدم ادائیگی پر دوسرے دن بھی احتجاج جاری ہے ، ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ جناح ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں اور الائونسز کی ادائیگی کے معاملے پر حکومتی یقین دہانی پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاج دوسرے دن بھی جاری ہے ۔ ڈاکٹرز نے او پی ڈی کا کام بند کرا دیا جس کے باعث دور دراز سے آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین پریشانی کا شکار ہیں ۔ ہسپتال کا ایمرجنسی کا شعبہ کھلا ہوا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات پورے نہیں ہوئے تو آپریشن تھیٹر میں بھی کام بند کردیا جائے گا اور آخر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایمرجنسی میں بھی کام بند کر دیا جائے گا ۔  

ہفتہ, 23 جنوری 2016 12:17

سوائن فلو کا حملہ بدستور جاری

 

ایمز ٹی وی (لاہور) سوائن فلو کا حملہ بدستور جاری ہے۔ تین نئے کیسز سامنے آ گئے جبکہ تینوں مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبے میں فلو سے ہلاک ہونے والوں کے تعداد 18 ہے جبکہ صوبے میں کل مریضوں کی تعداد 56 تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق حکومت نے فلو سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر لیئے ہیں اور ادویات بھی وافر مقدار میں موجود ہیں

 

ایمز ٹی وی(صحت)لوگوں کا تعلق دنیا کے کسی بھی  خطے یا ملک سے کیوں نہ ہو ہر معاشرے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد داڑھی رکھتی ہے۔امریکی سائنسی تحقیق میں داڑھی سے متعلق حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔اس تحقیق میں داڑھی اور بغیر داڑھی کے اسپتال کے 408 عملے کے ارکان کے چہروں کو پونچھ کر نمونے حاصل کیے گئے۔ اسپتال کے عملے کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ وہاں سے انفیکشن کی منتقلی اسپتالوں میں ہونے والی اموات کی بڑی وجہ ہے کیوں کہ بہت سارے افراد اسپتال جا کر ان بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں جن میں وہ اسپتال جانے سے پہلے مبتلا نہیں ہوتے۔

اس تجسس کو جانچنے کے لیے ڈاکٹرز نے کچھ افراد کے چہرے صاف کرکےلندن کے مائیکروبیالوجسٹ کو بھیجے جو داڑھیوں میں ایک سو سے زائد قسم کے بیکٹریا دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے۔اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ داڑھی میں موجود بعض جراثیم دوسرے بیکٹریا کے دشمن نکلے۔  

ماہرین کے مطابق اینٹی بایوٹکس کی مزاحمت والے انفیکشن سالانہ 7 لاکھ افراد کی موت کا سبب بنتے ہیں اور 2050 تک یہ تعداد ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔داڑھی والے افراد اس فہرست میں شامل نہیں۔

ایمزٹی وی(صحت) ماہرین کا کہنا ہے کہ ”آج کل لوگوں میں وٹامن کی کمی عام پائی جاتی ہےکل لوگ زیادہ تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ چونکہ وٹامن ڈی انسانی جسم میں کیلشیم کے انہضام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔اس لیے وٹامن ڈی کی کمی سے بالواسطہ طور پر انسان کی ہڈیاں بھی کمزور ہوتی ہیں۔ “ 

 ماہرین نے کچھ رضاکاروں کو 20منٹ تک سائیکل چلانے کو کہا ان میں سے کچھ لوگوں کو نقلی گولی یعنی پلیسیبو(Placebo) جبکہ باقی کو وٹامن ڈی کی خوراک دی گئی تھی۔ سائیکل چلانے کے بعد ماہرین نے ان کا معائنہ کیا اور تھکاوٹ چیک کی۔  ان افراد میں تھکاوٹ کے آثار انتہائی کم تھے جنہیں وٹامن ڈی کی خوراک دی گئی تھی۔ اس کے برعکس جن لوگوں کو پلیسیبو دیا گیا تھا وہ سائیکل چلانے کے بعد بہت زیادہ تھکے ہوئے تھے۔

 

ایمز ٹی وی(صحت)ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عام سگریٹ پینے والے افراد اور لائٹ سگریٹ پینے والے افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح اور نقصانات ایک جیسے تھے ۔ترکی میں کی گئی تحقیق میں بھی اسی طرح کے نتائج سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر مائیکل فیوری کاکہنا ہے کہ لوگ اس دھوکے میں رہتے ہیں کہ لائٹ سگریٹ کے نقصانات کم ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں بلکہ بعض اوقات تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ لائٹ سگریٹ کے دھوکے میں زیادہ سگریٹ پینے لگتے ہیں۔اگر آپ بھی سگریٹ پیتے ہیں تو اب اس دھوکے میں مت آئیں کہ لائٹ سگریٹ کا نقصان کم ہے۔

ایمز ٹی وی(تعلیم)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ جمس کی صورت میں امریکی عوام کی جانب سے دیئے جانے والے تحفے پر ان کے مشکورہیں ۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ جمس کا دورہ کیاہے اس ادارے سے بڑا متاثر ہواہوں ایساجدید طبی ادارہ سندھ توکیا پورے پاکستان میں نہیں ہے۔ جمس امریکہ اورپاکستان کی دوستی کی بہترین مثال ہے یوایس ایڈ نے طبی آلات سے لیس ایک خوبصورت عمارت جیکب آباد کی عوام کو دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے خطاب میں کہاکہ جمس کی صورت میں ہم نے اپنا وعدہ پوراکردیاہے ۔ یہ اسپتال ہرسال 10لاکھ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرے گا ۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یوایس ایڈ پاکستان میں جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت پاکستان کو معاونت فراہم کررہاہے اس سلسلے میں کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں توسیع اور ادویات ودیگر اشیاء ز خیرہ کرنے کے لیے گودام کی مرمت سمیت بے شمار منصوبوں پر کام کیاجارہاہے ۔ جیکب آباد میں ہی 3کروڑ60لا کھ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیااس منصوبے کی تکمیل کے بعد علاقے کے ڈھائی لاکھ افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کے 5اسکالرز پر مشتمل چھٹا گروپ یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس (یو این ٹی) امریکہ کے 40روزہ ریسرچ فیلوشپ پروگرام میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا ذرائع کے مطابق ریکٹر آفس میں منعقدہ تقریب میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیاالدین نجم نے شرکا میں ائیر ٹکٹس اور ہیلتھ انشورنس کارڈ تقسیم کئے ،اس موقع پر رجسٹرار بریگیڈئیر (ر)امین اللہ خان اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انگلش (جی ایس) ڈاکٹر سعید شیخ بھی موجود تھے ۔یہ چھٹا گروپ نمل اور یو این ٹی کی تعلیم اور ریسرچ کے شعبہ میں تعاون کے 3سالہ معاہدے کا حصہ ہے ۔

ایمز ٹی وی (پشاور) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیو کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا جس کے بعد ملک بھر کیسز کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔ پشاور کے نواحی علاقے شکرپورہ کے ایک سالہ بچے محمد معاذ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بچے کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔ پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد پشاور میں پولیو کیسز کی تعداد 11 اور خیبر پختونخوا میں 16 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ممالک میں ہوتا ہے، جہاں پولیو وائرس پایا جاتا ہے۔ ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جون 2014 میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کے لیے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دیا تھا۔