Print this page

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث انسانی صحت خطرے میں

 

آسکرایوارڈ یافتہ فلمساز و ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے اینیمیٹڈ فلموں کی سیریز پر کام شروع کیا تھا جس میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے کافی معلومات دی گئی ہے۔
اس نئی فلم میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے، سمندروں کی سطح بڑھنے اور انسانوں کے زیراستعمال مصنوعات سے ہونے والی آلودگی کی سائنس کی وضاحت کی گئی ہے۔
اس سیریز میں مجموعی طور پر 5 فلمیں ریلیز کی جائیں گی جن میں کراچی میں ماحولیاتی تبدیلیوں، عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی سائنس اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے لوگ کیا کرسکتے ہیں، جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ حالیہ سائنسی رپورٹس میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ 3 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیاں سمیت درجہ حرارت میں اضافہ بہت جلد اتنا ہوسکتا ہے کہ اس کو ریورس کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں