ھفتہ, 07 دسمبر 2024


غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل کتا ۔ ۔ جیف

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے بے شمار خوبصورت کتے دیکھے ہوں گے جنہیں دیکھتے ہی بے اختیار پیار آجاتا ہے۔ آئیے آج آپ کو ایسے ہی ایک معصوم اور پیارے سے کتے سے ملواتے ہیں۔

01

لاس اینجلس میں رہنے والا یہ کتا جف غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ اپنی معصوم حرکات اور نرم ملائم سی جسامت کے باعث یہ دیکھنے والوں کی آنکھوں کا تارا بن جاتا ہے۔

02

جف دراصل ایک ایتھلیٹ کتا ہے جو اپنی اگلی 2 ٹانگوں پر بھی چل سکتا ہے۔ جف صرف اپنی پچھلی اور اگلی ٹانگوں سے چلنے والے تیز رفتار کتے کا عالمی اعزاز بھی رکھتا ہے۔

03

جف کو اسکیٹ بورڈ چلانے میں بھی مہارت حاصل ہے۔ یہی نہیں وہ معروف گلوکارہ کیٹی پیری کے گانے ’ڈارک ہاؤس‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکا ہے۔

04

اس کے علاوہ بھی جف مختلف اشتہارت میں آچکا ہے۔ جف کو کمپیوٹر چلانے میں بھی مہارت حاصل ہے اور وہ اکثر اس پر گیمز کھیلتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment