ھفتہ, 07 دسمبر 2024


سمندر میں 57 بار غوطے لگانے کے بعد بھی بیوی نہ ملی

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) چابانی شہری نے اپنی بیوی کی تلاش میں سمندر میں 57 بار غوطے لگانے کے بعد بیوی کی تلاش ختم کردی،جاپانی شہری کی بیوی یوکو 2011 کے سونامی میں لاپتہ ہوگئی تھی۔
04
تفصیلات کے مطابق کے57 سالہ یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی 2011 میں سونامی میں لاپتہ ہوگئی تھی، زمین پر اُس کی تلاش میں ناکامی کے بعد اس کے شوہر نے سمندر میں اس کی تلاش شروع کی تھی۔
01 
 
یاسوؤ تاکاماتسو کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے سونامی آنے سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے اسے موبائل پر پیغام بھیجا تھا، جس میں اس کی بیوی یوکو نے لکھاتھا کہ”میں گھر جانا چاہتی ہوں” یہ اس کا آخری پیغام تھا، اس کے شوہر کا کہنا تھا کہ آج بھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ وہاں موجود ہے اور مجھے اسے لینے جانا ہے۔
02 
 
بس ڈرائیور یاسوؤ تاکاماتسو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی تلاش جاری رکھنا چاہتے تھے، لیکن انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ وہ کبھی نہیں مل سکے گی کیوں کہ سمندربہت وسیع اور گہرا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گہرے سمندر میں تلاش جاری رکھنا کافی دشوار ہے۔ یاد رہے کہ2011 میں یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی کے ساتھ ہزاروں افراد لاپتہ ہوگئے تھے،اور یہ زلزلہ جاپان کی تاریخ کا چھٹا بڑا زلزلہ تھا۔
 05
 
2011 کے کی اس بڑی تباہی میں15،800 افراد ہلاک اور 2،636 افراد زخمی جبکہ 250 افراد لاپتہ ہوگئے تھے،یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی بھی لاپتہ ہونے والوں میں شامل تھی۔
03
یاسوؤ تاکاماتسو کا شمار بھی ان لوگوں میں ہے جو اپنے پیاروں کو تلاش کررہے تھے تاکہ ان کی آخری رسومات ادا کر سکیں. یوکو کے شوہر کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی بینک میں کام کرتی تھی اور جب اس سے اس کا آخری بار رابطہ ہوا تووہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھی۔ یادرہے 11 مارچ 2011 میں آنے والے زلرلے کے بعد جاپان میں سونامی بہت بڑی تباہی لے کر آیا تھا، جس میں ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment