جمعہ, 19 اپریل 2024


سونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ

 
 
 
کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمت بڑھ گئی۔
 
انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونا 25 ڈالر اضافے کے بعد 1625 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان کے تمام صرافہ بازار بشمول گولڈ بلین بند ہیں، اُس کے باوجود بھی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
 
 
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 300 اور دس گرام کی قیمت 171 روپے اضافے کے بعد 82 ہزار 561 تک پہنچ گئی۔
 
اسی طرح اگر ایک گرام سونے کی بات کی جائے تو سونے کی قیمت 8 ہزار 353 روپے 21 پیسے ہوگئی جبکہ ایک ملی گرام سونا 8 روپے 35 پیسے تک پہنچ گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment