اسلام آباد: اوگرا کی طرف سے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی جانے والی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست۔ سمری میں پیٹرول 4 روپے 71 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل9 روپے 44 پیسے ، مٹی کا تیل 8 روپے6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 12 پیسے فی لیٹر قیمت میں اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ آج وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد ہوگا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔