جمعہ, 26 اپریل 2024


یکم جون سے پیٹرول مہنگا ہوگیا

 

ایمزٹی وی(تجارت) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 23 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 11 روپے 65 پیسے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment